Business Recorder - Pakistan

پاکستان کا ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ
پاکستان نے جمعرات کے روز ماحولیاتی بحرانوں سے نمٹنے اور آنے والی نسلوں کے لیے کرہ ارض کے تحفظ میں مکمل کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آج دنیا بھر میں ’’یوم ماحولیات‘‘ منایا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام میں ماحولیاتی تحفظ اور آلودگی کے خاتمے سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔

اس سال کا تھیم ہے: ’’پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ‘‘۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دن دنیا کو درپیش فوری ماحولیاتی چیلنجز سے متعلق شعور بیدار کرنے اور کرہ ارض کے تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں کو تیز کرنے کا اہم موقع ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ
پاکستان، جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے زیاں اور آلودگی جیسے تین بڑے ماحولیاتی بحرانوں سے نمٹنے کی کوششوں کو سراہتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دنیا اس وقت زمین، دریاؤں اور سمندروں میں بڑھتی ہوئی پلاسٹک کی آلودگی جیسے بڑے مسئلے کا سامنا کر رہی ہے، ایسے میں 2025 کا عالمی یوم ماحولیات ’’پلاسٹک کی آلودگی کو شکست دو‘‘ کے تھیم کے ساتھ منانا نہایت بروقت اور اہم ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ تھیم پاکستان کی قومی سطح پر جاری کوششوں سے مطابقت رکھتا ہے۔
اپریل 2025 میں حکومت پاکستان نے ’پلاسٹک آلودگی میں کمی کے لیے قومی عملی روڈ میپ‘ کا آغاز کیا، جو پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے اور سرکلر اکنامی کے فروغ پر مبنی جامع حکمت عملی فراہم کرتا ہے۔