Business Recorder - Business & Finance

مقابلہ سخت: چیراٹ سیمنٹ اور شیرازی انویسٹمنٹس کی اٹک سیمنٹ میں اکثریتی حصص حاصل کرنے کی کوششیں
اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ (اے سی پی ایل) کے حصول کی دوڑ میں شدت آ گئی ہے کیونکہ چیراٹ سیمنٹ (سی سی سی ایل) اور شیرازی انویسٹمنٹس نے کمپنی میں 84.06 فیصد اکثریتی حصص حاصل کرنے کی مشترکہ خواہش کا اعلان کیا ہے۔

چیراٹ سیمنٹ نے یہ پیشرفت بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کو دیے گئے نوٹس میں ظاہر کی۔

نوٹس کے مطابق، دونوں خریدار کم از کم 115.5 ملین شیئرز خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو برابر حصوں میں تقسیم ہوں گے اور مل کر اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ (اے سی پی ایل) کا کنٹرول سنبھالیں گے۔

چیراٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ پاکستان سیمنٹ صنعت کا ایک نمایاں اور معتبر ادارہ ہے۔

جدید ترین پیداواری سہولتوں کے ساتھ چیراٹ سیمنٹ کی سالانہ پیداوار کی گنجائش 4.5 ملین ٹن ہے جو بنیادی طور پر پاکستان کے شمالی علاقے کی خدمت کرتی ہے۔ سی سی سی ایل علاقائی تجارت میں بھی سرگرم کردار ادا کرتی ہے اور افغانستان کو سیمنٹ برآمد کر کے ملکی برآمدات میں اہم حصہ ڈالتی ہے۔

دوسری جانب شیرازی انویسٹمنٹ ایٹلس گروپ کی سرمایہ کاری کرنے والی ذیلی کمپنی ہے، جو انجینئرنگ، توانائی، مالیات اور تجارت کے مختلف شعبوں میں سرگرم عمل ہے اور اپنی حکمت عملی کی سرمایہ کاریوں اور مستحکم انتظامی نظام کی بدولت معروف ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب لبنان کی کمپنی، فیراؤن انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ (پی آئی جی ایل )، جو اے سی پی ایل کی اکثریتی حصص یافتہ ہے نے اپنی 84.06 فیصد حصہ داری کی اسٹریٹجک فروخت کے امکانات پر غور کرنے کا اعلان کیا ۔

ممکنہ فروخت نے سیمنٹ و توانائی شعبوں کی چند بڑی کمپنیوں کی ابتدائی دلچسپی حاصل کرلی ہے جن میں چیراٹ سیمنٹ، بیس وے گروپ، کوٹ ادو پاور کمپنی (کیپکو) اور فوجی سیمنٹ شامل ہیں۔

فیراؤن انویسٹمنٹ نے پہلے اپنے شراکت داروں کو اطلاع دی تھی کہ کچھ ممکنہ سرمایہ کاروں نے اے سی پی ایل میں اپنی حصے داری حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور انہوں نے باضابطہ پیشکشیں جمع کرانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔

فیراؤن انویسٹمنٹ گروپ نے بتایا کہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو فروخت کے عمل کے لیے مالی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ پاکستان میں 14 اکتوبر 1981 کو ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم ہوئی۔ یہ کمپنی فیراؤن انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ ہولڈنگ ایس۔اے۔ایل، لبنان کی ماتحت کمپنی ہے۔

اس کا بنیادی کاروباری شعبہ سیمنٹ کی تیاری اور فروخت ہے۔