Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کی حقیقی قدر 249.2 روپے ہے، تولا ایسوسی ایٹس
ٹیکس ایڈوائزری فرم تولا ایسوسی ایٹس نے اپنی تازہ ترین اقتصادی جائزے میں کہا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا اپریل کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کو شامل کرنے کے بعد روپے کی قدر 249.2 فی امریکی ڈالر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ موجودہ وقت میں روپے کی قدر 249.9 فی امریکی ڈالر ہے لیکن اسے جان بوجھ کر کم کرکے 282.2 روپے فی ڈالر ظاہر کیا جارہا ہے۔

ایسوسی ایٹس نے چار ممکنہ حالات کے گراف بھی تیار کیے ہیں:(اے) پہلا منظرنامہ جون 30، 2024 تک روپے کی قدر دکھاتا ہے؛(بی) دوسرا منظرنامہ روپے کی قدر کو حقیقی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ (سی اے ڈی) کی بنیاد پر ظاہر کرتا ہے، جو مالی سال 24 میں 665 ملین ڈالر تھا؛(سی) تیسرا منظرنامہ حکومت کی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کی پیش گوئی (جی ڈی پی  کا 0.9 فیصد) کی بنیاد پر روپے کی قدر دکھاتا ہے؛(ڈی) چوتھا اور آخری منظرنامہ جولائی سے اپریل 25 تک کیلئے حکومت کی ترمیم شدہ کرنٹ اکاؤنٹ پیش گوئی کی بنیاد پر روپے کی قدر کا حساب دیتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں 10 روپے کی کمی سے مہنگائی میں 2 فیصد اضافہ ہوتا ہے، اور اس کے برعکس بھی یہی اثر ہوتا ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں قومی کرنسی کی قدر 29 مئی 2025 کو 282.2 روپے فی امریکی ڈالر رہی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برآمدات پر مبنی ترقی کے تین اہم ستون ہیں: زرعی شعبہ، صنعتی شعبہ اور آئی ٹی انڈسٹری، اس کے ساتھ عوامی مالیاتی انتظام بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے جس میں اخراجات پر کنٹرول اور آمدنی میں اضافہ شامل ہے۔

پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں محتاط امید کی جھلک نظر آتی ہے کیونکہ مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے جو اپریل 2025 میں صرف 0.3 فیصد تک گر گئی۔ پچھلے ایک سال کے دوران، مہنگائی نے شدید گراوٹ دیکھی ہے جو نومبر 2023 میں 29.7 فیصد سے مئی 2024 تک 11.2 فیصد پر آ گئی اور مارچ 2025 میں محض 0.7 فیصد تک پہنچ گئی جو ایک سال کے اندر ریکارڈ کمی ہے۔

مہنگائی کے حوالے سے خدشات برقرار ہیں جن میں محصولات کے خسارے کی تلافی کے لیے ممکنہ اضافی مالی اقدامات، خوراک کی قیمتوں میں دوبارہ بڑھوتری، اور عالمی سطح پر اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں شامل ہیں۔ ان چیلنجز اور خوشگوار بیس ایفیکٹ کے خاتمے کے باوجود، مانیٹری پالیسی کمیٹی نے موجودہ مالیاتی حکمت عملی کو مہنگائی کو ہدف کے اندر قابو پانے کے لیے مؤثر اور مناسب قرار دیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025