Business Recorder - Pakistan

بلوچستان میں آپریشنز، فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد مار ڈالے، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعرات کو بتایا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو علیحدہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی گروپ ”فتنہ الہندوستان“ سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پہلا آپریشن ضلع لورالائی میں کیا گیا جس کا ہدف بھارتی حمایت یافتہ شدت پسندوں کا ایک ٹھکانا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار دہشتگرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ اطلاعات کے مطابق یہ دہشت گرد کئی دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے، جن میں 26 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو بارشام کے قریب این-70 پر ہونے والے حملے بھی شامل ہیں، جن میں 30 بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گرد ”قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب“ تھے اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے ان کا ”مسلسل تعاقب“ کیا جا رہا تھا۔

دوسرے آپریشن، جو ضلع کیچ میں انجام دیا گیا، کے دوران ایک اور دہشت گرد کو ”جہنم واصل“ کیا گیا جس سے اس نیٹ ورک کی سرگرمیوں کو مزید نقصان پہنچا۔

پاک فوج نے بیان میں پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وہ ”بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرے گا“ اور مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔