Business Recorder - Pakistan

پانچ فعال موسمی نظام ملک پر اثرا انداز، این ڈے ایم اے نے ہدایات جاری کردیں
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈے ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) نے جمعرات کو ایک ہنگامی ایڈوائزری جاری کی ہے کیونکہ کم از کم پانچ فعال موسمی سسٹمز پاکستان کے متعدد علاقوں کو متاثر کر رہے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان سسٹمز کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک، تیز ہوائیں، اولے گرنے کے ساتھ ساتھ شدید بارش ہو رہی ہے، خاص طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی زیادہ خطرے میں ہیں کیونکہ دو بڑے موسمی سسٹمز ایک دوسرے سے جڑ رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ آج شام 6 بجے سے رات 11 بجے کے درمیان جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کے جھکڑ اور شدید بارش کی توقع ہے۔

بیان کے مطابق خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب اور جنوبی مشرقی پنجاب کے کچھ حصوں میں بھی اولوں، تیز ہواؤں اور شدید بارش کا امکان ہے۔

این ڈے ایم اے نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں ایک سست رفتار موسمی نظام اس وقت رحیم یار خان کے علاقے روہی پر فعال ہے جو آہستہ آہستہ رحیم یار خان ، صادق آباد اور منٹھار کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک اور فعال نظام خیبر پختونخوا کے پشاور سے پاراچنار تک پھیلا ہوا ہے جو گرج چمک، تیز ہوائیں اور شدید بارش پیدا کر رہا ہے اور یہ خاص طور پر پشاور، درہ آدم خیل، اور آس پاس کے علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر میں ایک فعال نظام مظفرآباد اور نیلم ویلی کو متاثر کر رہا ہے جہاں بارش اور ممکنہ طوفانی صورتحال کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ہنگامی تیاری کو یقینی بنائیں، مکمل طور پر فعالیت برقرار رکھیں اور حالات سے نمٹنے کیلئے مقامی یونٹس کے ساتھ رابطہ قائم کر کے بروقت اقدامات کریں۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت کے مطابق اپ ڈیٹس جاری کرے گی۔

عوام کو غیر ضروری  خاص طور پر پہاڑی یا سیلاب زدہ علاقوں کے سفر سے احتراز کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کمزور عمارتوں، درختوں، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو محفوظ بنانے کی تاکید کی گئی ہے اور گاڑیوں کو محفوظ جگہوں پر کھڑا کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ کسانوں کو اولے اور تیز ہواؤں سے کھڑی فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

سفر کرنے والوں اور سیاحوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ سیاحت اور پہاڑی علاقوں میں سیر و تفریح کے دوران احتیاط کریں۔