Business Recorder - Markets - Stocks

کے ایس ای 100 انڈیکس 119,000 پوائنٹس کی سطح کے قریب بند
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے کاروباری روز میں تیزی کا رجحان برقرا رہا اور اس کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 19 ہزار پوائنٹس کی سطح کے قریب بند ہوا ہے۔ امریکی عدالت کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

جمعرات کو پورے کاروباری سیشن پر خریداری کا رجحان غالب رہا جس کی بدولت انڈ بینچ مارک انڈیکس انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 119,639.47 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 638.50 پوائنٹس یا 0.54 فیصد اضافے سے 118,971.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلی، سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور بجلی کی پیداوار جیسے اہم شعبوں میں وسیع پیمانے پر خریداری دیکھی گئی۔ ہبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور این بی پی جیسے بڑے اسٹاکس مثبت زون میں دیکھے گئے۔

منگل کے روز پی ایس ایکس میں بجٹ سے قبل قیاس آرائیوں اور ممکنہ ریئل اسٹیٹ پیکیج کی امیدوں پر معمولی بہتری دیکھی گئی تھی، جس کی بدولت سیمنٹ سیکٹر کی اسٹاکس میں تیزی آئی۔ کے ایس ای-100 انڈیکس 112 پوائنٹس یا 0.09 فیصد اضافے کے ساتھ 118,333 پر بند ہوا تھا۔ بدھ کو یومِ تکبیر کی چھٹی کے باعث مارکیٹ بند رہی۔

عالمی سطح پر، ایشیائی اسٹاکس اور وال اسٹریٹ فیوچرز میں جمعرات کو اس وقت تیزی دیکھی گئی جب ایک امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کے ”لیبریشن ڈے“ ٹیرف نافذ کرنے کے اقدام کو روک دیا۔ اس فیصلے کے بعد ڈالر، دیگر محفوظ کرنسیوں کے مقابلے میں، بڑھ گیا۔

مین ہٹن کی ایک عدالت — کورٹ آف انٹرنیشنل ٹریڈ — نے فیصلہ دیا کہ صدر ٹرمپ نے ایسی درآمدات پر ٹیرف عائد کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا جو امریکہ کو زیادہ اشیا فروخت کرتی ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی، اور عندیہ دیا کہ وہ اس کیس کو سپریم کورٹ تک بھی لے جا سکتے ہیں۔ تاہم، سرمایہ کاروں کو امید ہوئی کہ شاید ٹرمپ اپنی دھمکی دی گئی بلند ترین ٹیرف سطح سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔

اس خبر کے بعد سرمایہ کاروں نے ایکویٹیز کی خریداری کو ترجیح دی۔ جاپان کا نکی انڈیکس 1.7 فیصد بڑھا جبکہ جنوبی کوریا کی مارکیٹ میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ گزشتہ نو ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک شیئرز انڈیکس (جاپان کے بغیر) 0.3 فیصد بڑھا جبکہ چینی بلیو چِپ اسٹاکس میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔

یورپ میں بھی اس فیصلے کے اثرات محسوس کیے گئے۔یوروسٹاکس 50 فیوچرز میں 1.1 فیصد، ایف ٹی ایس سی فیوچرز میں 0.7 فیصد اور ڈی اے ایکس فیوچرز میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا۔

ایس اینڈ پی 500 فیوچرز 1.6 فیصد جبکہ نیسڈک فیوچرز 1.9فیصد بڑھے۔ نیسڈک میں یہ تیزی اینویڈیا (Nvidia) کی مثبت آمدنی رپورٹ کے بعد پہلے ہی شروع ہو چکی تھی، جس نے مارکیٹ کی توقعات سے بہتر نتائج دیے۔

اینویڈیا — جو چِپ سازی اور مصنوعی ذہانت کے میدان کی اہم کمپنی ہے — نے اگلی سہ ماہی کے لیے بھی زبردست آمدنی کی پیش گوئی کی، جس سے اس کے حصص میں مارکیٹ بند ہونے کے بعد 4.4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔