Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کاوربار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 10 پیسے بڑھنے کے بعد روپیہ 282 روپے 7 پیسے پر بند ہوا۔

انٹر بینک مارکیٹ بدھ کو یوم تکبیر کی تعطیل کی وجہ سے بند رہی۔

منگل کو پاکستانی روپیہ282.17 پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر، امریکی ڈالر جمعرات کو اس وقت تیزی سے بڑھا جب ایک عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اُن کو  ”لبریشن ڈے“ امپورٹ ٹیرف عائد کرنے سے روک دیا، جس کے نتیجے میں ڈالر یورو، ین اور سوئس فرانک کے مقابلے میں خاص طور پر مضبوط ہوا۔

مین ہٹن کی کورٹ آف انٹرنیشنل ٹریڈ نے کہا کہ امریکی آئین کانگریس کو غیر ملکی تجارت کو کنٹرول کرنے کا خصوصی اختیار دیتا ہے جو صدر کے ایمرجنسی اختیارات سے اوپر ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔

اس اقدام سے مارکیٹوں میں رسک آن رجحان پیدا ہوا، وال اسٹریٹ فیوچرز بڑھ گئے اور ڈالر عالمی تجارت کے ممکنہ ریلیف کے ردعمل میں اچانک بڑھ گیا۔

امریکی ڈالر نے ین کے مقابلے میں 0.6 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 145.72 اور فرانک کے مقابلے میں 0.65 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 0.8326 کی سطح حاصل کی۔ یورو 0.5 فیصد گر کر 1.1232 ڈالر پر آ گیا۔ اسٹرلنگ 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1.3432 ڈالر پر بند ہوا۔

ڈالر انڈیکس، جو امریکی کرنسی کو چھ بڑے کرنسی پیئرز کے مقابلے میں ماپتا ہے، ایک ہفتے بعد پہلی بار 100 کی سطح سے اوپر آ گیا اور آخری بار 100.40 پر تھا۔

ٹرمپ کے ٹیرفز نے امریکی اثاثوں میں سرمایہ کاری کا اعتماد کمزور کیا اور دنیا کی سب سے بڑی معیشت سے سرمایہ نکلنے کا باعث بنے۔

تیل کی قیمتیں جمعرات کو بڑھ گئیں، کیونکہ امریکی عدالت نے ٹرمپ کے ٹیرفز کو نافذ ہونے سے روک دیا، جبکہ مارکیٹ روسی خام تیل کی پابندیوں اور جولائی میں اوپیک پلس کی پیداوار میں اضافے کے فیصلے کا انتظار کر رہی تھی۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 81 سینٹ یعنی 1.25 فیصد بڑھ کر 65.71 ڈالر فی بیرل ہو گئے۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 83 سینٹ یعنی 1.34 فیصد بڑھ کر 62.62 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔