Business Recorder - Pakistan

انسداد اسمگلنگ کیلئے کسٹمز کمانڈ فنڈ قائم کردیا گیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے مخبروں اور کسٹمز افسران کو فوری ادائیگی کی غرض سے کسٹمز کمانڈ فنڈ (سی سی ایف) قائم کر دیا ہے۔

ایف بی آر نے منگل کے روز ایس آر او 908(I)/2025 جاری کرتے ہوئے ”کسٹمز کمانڈ فنڈ رولز 2025“ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

ایف بی آر کے ضوابط کے مطابق، کسٹمز کمانڈ فنڈ سے مراد وہ فنڈ ہے جو کسٹمز انفورسمنٹ کلیکٹوریٹس اور چیف کلیکٹر آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کے دفتر میں قائم کیا گیا ہے تاکہ انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے لیے تعینات کسٹمز اہلکاروں کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ، ان کے فرائض کی انجام دہی میں معاونت، انٹیلیجنس اکٹھا کرنے اور آپریشنز کو مؤثر بنانے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ ہر کسٹمز کلیکٹوریٹ میں سی سی ایف کمیٹی قائم کی جائے گی۔

ہر سی سی ایف کمیٹی مخبری کے لیے رقوم کی منظوری اور اجرا کی مجاز ہو گی، تاہم کسی ایک کیس میں مخبر کو دی جانے والی رقم 5 لاکھ روپے سے زائد نہیں ہو سکے گی۔

یہ فنڈ لاجسٹک اخراجات کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا، بشمول اسمگل شدہ مال کی ترسیل، ذخیرہ، تلفی اور ضیاع سے متعلق اخراجات جو متعلقہ مد میں سالانہ بجٹ سے زائد ہوں۔

یہ فنڈ  مشکل علاقوں میں تعینات عملے کی ضروریات کے لیے بھی استعمال ہوگا، جس میں راشن، یوٹیلیٹیز، سیفٹی گیئر اور دیگر ضروری سامان کی خریداری شامل ہے۔ یہ سامان ان اہلکاروں کے لیے فراہم کیا جائے گا جو چوک پوائنٹس، چیک پوسٹس، موبائل اسکواڈز، فیلڈ انفورسمنٹ اسٹیشنز اور ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفائی کردہ ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز (ڈی ای ایس) پر تعینات ہوں گے۔

سی ایف ایف کا استعمال خصوصی انعامات کی ادائیگی کے لیے بھی کیا جا سکے گا۔ سی سی ایف کمیٹی ایسی صورتوں میں، جن میں کسی افسر یا اہلکار نے اسمگل شدہ مال کی نشاندہی، ضبطگی، تفتیش یا مقدمے کی پیروی میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہو اور دستاویزی ثبوت موجود ہو، انعام کی منظوری دے سکتی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق، اس ضمن میں دیا جانے والا انعام متعلقہ افسر یا اہلکار کی دو سالہ بنیادی تنخواہ سے زیادہ نہیں ہوگا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025