Business Recorder - Pakistan

وزیر اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان آمد
وزیرِ اعظم شہباز شریف ایران کا دورہ ختم کرنے کے بعد منگل کو آذربائیجان پہنچ گئے۔

وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لاچین ایئرپورٹ پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جے ہن بایراموف، پاکستان کے سفیر قاسم معین الدین اور دیگر سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ پاکستان-ترکی-آذربائیجان سہ فریقی سمٹ میں شرکت کریں گے۔

آذربائیجان کے دورے کے دوران، وزیرِ اعظم مختلف امور پر اعلیٰ سطح کی بات چیت کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی اہمیت کے حامل مسائل شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم دورے کے دوران حالیہ بحران کے دوران پاکستان کی حمایت دوست ممالک کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

دوسری جانب پیر کو تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ‌ ای سے ملاقات میں دونوں جانب سے علاقائی سلامتی، پاکستان اور بھارت کے حالیہ تنازع اور دو ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے اطوار پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیرِ اعظم نے بحران کے دوران پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر ایران کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ چاہتا ہے کہ خطے میں امن قائم ہو جس سے اقتصادی ترقی اور خوشحالی آئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے دورے میں پاکستان-ایران تعلقات ،خاص طور پر موجودہ پیچیدہ جیو پولیٹیکل حالات میں، کو بہتر بنانے کے اپنی حکومت کا عزم بھی ظاہر کیا۔