Business Recorder - Business & Finance

نیپرا نے کے-الیکٹرک کے 7 سالہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن ٹیرف پلان کی منظوری دیدی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک  کے لیے مالی سال 2024 سے مالی سال 2030 تک کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن (ٹی اینڈ ڈی ) نیٹ ورک شعبوں کے نئے ملٹی ایئر ٹیرف (ایم وائی ٹی) کی منظوری دے دی ہے۔

پاور یوٹیلیٹی کمپنی نے پیر کو اسٹاک ایکسچینج  کو ایک اعلامیے کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

لسٹڈ کمپنی نے  27 دسمبر 2023 کو نیپرا کو اپنی درخواست جمع کروائی، جو کہ اس ٹیرف مدت کے لیے نیپرا کی سرمایہ کاری منصوبے کی منظوری کے بعد تھی اور یہ درخواست ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن (ٹی اینڈ ڈی) شعبوں  کیلئے ملٹی ایئر ٹیرف کیلئے تھی۔

ملٹی ایئر ٹیرف مدت کے لیے سرمایہ کاری منصوبے کی منظوری کے مطابق، کے-الیکٹرک نے 27 دسمبر 2023 کو نیپرا (ٹیرف معیارات و طریقہ کار) قواعد، 1998 کے قاعدہ 3(1) کے تحت ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک شعبوں کے لیے  ملٹی ایئر ٹیرف کی منظوری کی درخواست نیپرا کو جمع کروائی تھی۔

کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ وہ اس وقت منظور شدہ ٹیرف کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو قانونی دفعات کے مطابق دستیاب تمام قانونی اقدامات کرے گا۔

دریں اثنا کے الیکٹرک کے مطابق سپلائی سیکشن کے لیے ملٹی ایئر ٹیرف اور ملٹی ایئر ٹیرف مدت کے لیے منظور شدہ سرمایہ کاری منصوبے کی نظرثانی کی درخواست فی الحال نیپرا کے زیرِ غور ہے۔

پاور یوٹیلیٹی کمپنی نے مزید کہا کہ سپلائی سیکشن کی منظوری اور نظرثانی کی درخواست کے حل کا کے-الیکٹرک کے مالی بیانات پر 30 جون 2023 کے بعد اہم اثر ہوگا۔

کے-الیکٹرک نے 7 سالہ ٹیرف کنٹرول مدت (مالی سال 2024 سے مالی سال 2030 تک) کی درخواست کی ہے، جو پچھلی اجازتوں اور ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن (ٹی اینڈ ڈی) کے منظور شدہ سرمایہ کاری منصوبے کے مطابق ہے۔ طویل مدتی اور پائیدار ٹیرف مالی اعانت اور ایکویٹی سرمایہ کاری کے لیے نہایت اہم ہے، کیونکہ قرض دہندگان کو واضح آمدنی اور منافع کی پیش گوئیاں درکار ہوتی ہیں۔