Business Recorder - Pakistan

فیلڈ مارشل کی جانب سے سیاسی و عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ
چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مارکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دوراندیشی پر  تشکر کا اظہار کیا اور آپریشن بنیانِ المرصوص میں آپریشنل کامیابی کو یقینی بنانے والی انٹر سروسز کوآرڈینیشن کو سراہا۔

انہوں نے راولپنڈی میں ایک اعلیٰ سطح عشائیہ کی میزبانی کرتے ہوئے مسلح افواج کی وابستگی، قوم کی مضبوطی اور سیاسی قیادت کے اتحاد کو خراج تحسین پیش کیا، جس نے پاکستان کی تاریخ کے ایک اہم باب کی تشکیل دی۔

اس تقریب میں صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ، چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء، گورنرز، وزیراعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ایئر اور نیول اسٹاف کے چیفز، سینئر سیاسی رہنما اور اعلیٰ سول و عسکری حکام موجود تھے۔

شرکاء نے مسلح افواج کی  قربانیوں، پختہ سیاسی قیادت کی رہنمائی اور پاکستانی عوام کے غیرمتزلزل حوصلے کو خراج عقیدت پیش کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے نوجوانوں اور میڈیا کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا جو بھارت کی غلط معلومات کی مہم کے خلاف ایک ”فولادی دیوار“ ثابت ہوئے۔ انہوں نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور سفارتکاروں کی پیشہ ورانہ خدمات کی بھی تعریف کی جنہوں نے قومی اسٹریٹجک اہداف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اس شام کا ماحول یکجہتی اور اتحاد کا مظہر تھا، جہاں قومی قیادت کے تمام طبقات نے مضبوط ارادے اور مقصد کے ساتھ آگے بڑھنے کا عہد دہرایا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025