Business Recorder - Pakistan

فیلڈ مارشل کی جانب سے عشائیہ، سیاسی قیادت، مسلح افواج اور قومی عزم و حوصلے کو خراجِ تحسین
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) کی جانب سے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان کی سیاسی قیادت، مسلح افواج اور عوام کے اعزاز میں اعلیٰ سطح کا عشائیہ دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق تقریب میں ملک کی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت شریک ہوئی، جہاں مشکلات کے سامنے ڈٹ جانے، قومی یکجہتی اور استقامت پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق باوقار تقریب  میں  صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہانِ فضائیہ و بحریہ، بڑی سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت، اعلیٰ سرکاری حکام اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے اس مدبر قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جس نے قوم کو ایک فیصلہ کن مرحلے میں رہنمائی فراہم کی۔ مسلح افواج کے حوصلے اور قربانیوں کو سراہا گیا اور پاکستانی عوام کے غیرمتزلزل جذبۂ حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنے خطاب میں معرکۂ حق کے دوران سیاسی قیادت کی حکمت و بصیرت پر انتہائی تشکر کا اظہار کیا اور آپریشن بنیان مرصوص میں تینوں مسلح افواج کے درمیان موثر ہم آہنگی کو سراہا، جس نے آپریشن کی کامیابی کو یقینی بنایا۔

انہوں نے بھارتی گمراہ کن مہم کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے غیرمتزلزل کردار کو بھی سراہا اور انہیں آہنی دیوار قرار دیا جو بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے رہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے پاکستانی سائنس دانوں، انجینئرز اور سفارت کاروں کی شاندار خدمات کو بھی سراہا، جن کی پیشہ ورانہ مہارت اور پختہ عزم حالیہ تنازع کے دوران نہایت کلیدی حیثیت کے حامل تھے۔

یہ شام قومی یکجہتی اور اس اجتماعی عزم کا بھرپور اظہار تھی کہ پاکستان نئی توانائی اور مضبوط ہم آہنگی کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھے گا۔