Business Recorder - Markets - Energy

اوپیک پلس کی پیداوار میں اضافے کا امکان، خام تیل کی قیمتیں گرگئیں
خام تیل کی قیمتیں جمعہ کوچوتھے مسلسل سیشن میں گراوٹ کا شکار رہیں اور تین ہفتوں میں پہلی بار ہفتہ وار کمی کی جانب گامزن ہیں جس کی بنیادی وجہ جولائی میں اوپیک پلس کی ممکنہ پیداوار میں اضافے سے پیدا ہونے والا  سپلائی پریشر ہے۔

بریٹ فیوچرز کی قیمتیں 31 سینٹ یا 0.5 فیصد کی کمی سے  64.13 ڈالر فی بیرل پر پہنچ  گئیں۔

امریکہ کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی فیوچرز کی قیمتیں 33 سینٹ یا 0.5 فیصد کی کمی سے 60.87 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہیں۔

ہفتے کے دوران بریٹ کی قیمتوں میں 1.9 فیصد اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ  کی قیمتوں میں 2.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جو کہ دو ہفتوں کی مسلسل بڑھوتری کے بعد ہے۔

دونوں معاہدوں کی قیمتیں جمعرات کو ایک ہفتے سے زائد عرصے میں سب سے کم سطح پر پہنچ گئیں، جب بلومبرگ نیوز نے رپورٹ دی کہ اوپیک پلس یکم جون کو ہونے والی ملاقات میں پیداوار میں ایک اور بڑا اضافہ کرنے پر غور کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مذاکرات میں جولائی کیلئے یومیہ 411,000 بیرل پیداوار میں اضافے کا امکان زیر غور تھا تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

آئی این جی کے تجزیہ کاروں نے ایک تحقیقی نوٹ میں کہا کہ تیل مارکیٹ پر دوبارہ دباؤ بڑھ رہا ہے کیونکہ اوپیک پلس کے جولائی میں پیداوار کی سطح کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وہ توقع کرتے ہیں کہ اوپیک پلس جولائی میں روزانہ 411,000 بیرل کی پیداوار میں اضافہ کرے گا اور اس وقت چوتھی سہ ماہی میں برینٹ کی قیمت اوسطاً 59 ڈالر فی بیرل رہنے کی پیشگوئی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اوپیک پلس جس میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور روس جیسے اتحادی شامل ہیں، نے اپریل، مئی اور جون میں یومیہ تقریباً 1 ملین بیرل پیداوار میں اضافے پر اتفاق کیا تھا۔