Business Recorder - Markets

پاکستان مرکنٹائل زرعی اجناس میں پہلا ترسیلی معاہدہ متعارف کرانے کیلئے تیار
پاکستان میں کموڈیٹیز سے متعلق مستقبل کے معاہدوں کیلئے واحد الیکٹرانک پلیٹ فارم  پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)  نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ آئندہ دو ہفتوں میں زرعی مصنوعات میں اپنا پہلا ’قابل ترسیل‘ معاہدہ باضابطہ طور پر شروع کرے گا جس کا آغاز چینی سے کیا جائے گا۔

پاکستان مرکنٹائل کے اس نئے معاہدے کا مقصد خریداروں اور فروخت کنندگان کو قیمت کے تعین کا پلیٹ فارم فراہم کرنا، سپلائی چین مینجمنٹ کو بہتر بنانا اور ملک میں چینی کی ذخیرہ اندوزی اور قیاس آرائیوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

اس ضمن میں پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے چیف بزنس آفیسر ذکی الرحمٰن نے بزنس ریکارڈر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ای ایکس کا ہدف ہے کہ آئندہ 10 سے 15 دنوں میں ڈیلیورایبل شوگر فیوچرز کا باضابطہ آغاز کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ 30 دن کا ہو گا اور ہر کانٹریکٹ میں 12 میٹرک ٹن چینی شامل ہو گی۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے حال ہی میں ڈیلیورایبل شوگر فیوچرز معاہدے کے آغاز کی منظوری دی ہے۔ فیوچرز ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) نے اس اقدام کو پاکستان میں چینی کی تجارت میں شفافیت اور افادیت سے متعلق ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

ایکسچینج ان دنوں خریداروں اور فروخت کنندگان کو شامل کر رہا ہے، کیونکہ ملک بھر میں تقریباً 80 شوگر ملز موجود ہیں۔ ممکنہ خریداروں میں کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی مٹھائی اور سافٹ ڈرنک بنانے والی کمپنیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔

ذکی الرحمان نے کہا کہ پی ایم ای ایکس کا زرعی مصنوعات میں یہ پہلا ڈیلیورایبل فیوچرز کنٹریکٹ ہے۔

اس سے قبل 2023 میں پی ایم ای ایکس نے چاول اور مکئی کی تجارت کی پیشکش کی تھی جس میں اجناس کی ترسیل (ڈیلیوری) لینے کا اختیار بھی شامل تھا.

انہوں نے کہا کہ ایسی تجارت اور ترسیل (ڈیلیوری) کے اختیار کی پیشکش ملک میں ای ڈبلیو آر [الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسیدیں] آپریٹرز جیسے کہ نعمت کولٹرل کمپنی مینجمنٹ کے اشتراک سے کی گئی تھی۔

پی ایم ایکس کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہا گیا کہ چینی زراعت کے شعبے میں ایک اہم پیداوار بنی ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے چینی کو طویل مدتی چیلنجز کا سامنا رہا ہے جن میں غیر منظم انداز سے قیمتوں کا تعین، زیادہ قیاس آرائیاں، ذخیرہ اندوزی اور سپلائی چین کی نااہلیاں بھی شامل ہیں۔ پی ایم ای ایکس پر ڈیلیورایبل شوگر فیوچرز کی تجارت کے آغاز کے ساتھصنعت کو ایک منظم، قومی پلیٹ فارم تک رسائی ملے گی جو قیمتوں کے شفاف تعین، آسان تجارت، مؤثر رسک مینجمنٹ اور بہتر مارکیٹ ریکارڈ کی سہولت فراہم کرے گا۔

بیان کے مطابق پی ایم ای ایکس نے پاکستان کے سب سے بڑے چینی تجارتی مراکز جیسے سرگودھا اور لاہور میں کئی تعارفی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں چینی ملز کے مالکان، بروکرز، تاجران، ڈیلرز اور بڑے چینی خریداروں کو یکجا کیا گیا۔

بیان کے مطابق ان سیشنز میں شرکاء کو نئے معاہدے کی تفصیلی وضاحت، لائیو ٹریڈنگ کی نمائش، اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کا جائزہ اور معاہدے کے آغاز سے پہلے پی ایم ای ایکس پر ٹریڈنگ کی تربیت دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایکسچینج کے سی ای او خرم ظفر نے کہا کہ اگرچہ چینی
ان اجناس میں سے ایک ہے جن کی سب سے زیادہ خرید و فروخت ہوتی ہے تاہم اس میں شفافیت کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شوگر فیوچرز کے ذریعے چینی کی تجارت میں شفافیت، قیمتوں کا استحکام اور منصفانہ تجارت کا نیا دور لے کر آرہے ہیں۔