Business Recorder - Business & Finance

ماحول دوست اقدام: پاور سیمنٹ 7.5 میگاواٹ کا ونڈ انرجی پلانٹ لگائے گا
ماحولیاتی پائیداری کی جانب  اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاور سیمنٹ لمیٹڈ (پاور) نے 7.5 میگاواٹ کے ونڈ پاور پروجیکٹ لگانے کا اعلان کیا ہے جو مالی سال 2026 تک فعال ہونے کی توقع ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے یہ پیش رفت بدھ کو اپنی کارپوریٹ بریفنگ سیشن کے دوران شیئر کی۔

یہ منصوبہ 7,500 کلو واٹ صلاحیت والے گولڈونڈ ٹربائن کا استعمال کرے گا اور کمپنی کے موجودہ سولر معاہدوں کی طرح کرایہ پر مبنی ماڈل پر عمل پیرا ہوگا۔

کمپنی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل مالی سال 2026  تک متوقع ہے۔

پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد پاور سیمنٹ کی بجلی کی پیداوار میں ونڈ انرجی کا حصہ 11 فیصد ہوگا۔

کمپنی اپنی توانائی کا 34 فیصد ڈبلیو ایچ آر ایس  (ویسٹ ہیٹ ریکوری سسٹم) سے اور 6 فیصد سولر سے حاصل کرتی ہے جبکہ باقی 60 فیصد توانائی حیسکو سے آتی ہے۔

پاور سیمنٹ لمیٹڈ، جو 1981 میں قائم ہوئی، عارف حبیب گروپ کی اہم ترین کمپنی ہے، جو مالی اور صنعتی شعبوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ کمپنی کی فیکٹری موٹروے M-9، نوری آباد، سندھ میں واقع ہے۔

یہ کمپنی پہلے العباس سیمنٹ لمیٹڈ کے نام سے جانی جاتی تھی جسے 2010 میں عارف حبیب گروپ نے خرید لیا تھا۔

کمپنی کے پاس اس وقت 3 پیداواری لائنز موجود ہیں جن کی مجموعی کلنکر پیداوار کی صلاحیت روزانہ 10,700 ٹن اور سالانہ 3.21 ملین ٹن تک  ہے۔

کمپنی پاکستان کے جنوبی علاقے کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے، جس کی کل سالانہ سیمنٹ پیداوار کی صلاحیت 3.37 ملین ٹن اور روزانہ 11,235 ٹن ہے۔

یہ اعلان پاکستان میں توانائی بچت اور قومی گرڈ پر انحصار کم کرنے کیلئے صنعت میں توانائی کے قابل تجدید ذرائع کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کے عین مطابق ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ٹھٹہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے  اپنے پلانٹ پر 4.8 میگاواٹ کی ونڈ پاور پروجیکٹ مکمل کر کے فعال کردیا تھا ۔

رواں ماہ کے آغاز میں علی اصغر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ  جو پہلے ٹیکسٹائل یونٹ تھا اور اب لاجسٹک سروس فراہم کرتا ہے، نے بتایا کہ وہ 1,00KW (1MW) سولر پاور پروجیکٹ تیار کر رہا ہے جو اب عمل درآمد کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

مارچ میں طارق کارپوریشن لمیٹڈ نے اپنے ادارے میں 200 کے ڈبلیو سولر پاور سسٹم لگانے کا اعلان کیا تھا۔