Business Recorder - Pakistan

گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے، دفتر خارجہ
پاکستان نے منگل کے روز بھارت کے ان الزامات کو یکسر مسترد کر دیا کہ اسلام آباد نے امرتسر میں سکھ مذہب کے سب سے مقدس مقام، گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ان الزامات کو ”مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط“ قرار دیا ہے۔

ایک اعلیٰ بھارتی فوجی افسر نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق جواب میں، ترجمان دفتر خارجہ شفقات علی خان نے  کہ پاکستان تمام عبادت گاہوں کو انتہائی عزت و احترام کی نظر سے دیکھتا ہے اور گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ درحقیقت بھارت نے پاکستان میں مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی الزامات اس ناقابل قبول اقدام سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان سکھ مذہب کے متعدد مقدس مقامات کا فخر کے ساتھ نگہبان ہے اور ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرتارپور راہداری کے ذریعے گوردوارہ صاحب کرتارپور تک ویزا فری رسائی فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، ترجمان نے پیر کے روز ان رپورٹس کو بھی مسترد کر دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے نیوکلیئر کیپیبل شاہین میزائل استعمال کیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے یہ ”گمراہ کن ویڈیو“ اس وقت ہٹا دی جب انہیں اندازہ ہوا کہ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ من گھڑت کہانیاں نئی دہلی کی ان کوششوں کا حصہ ہیں جن کے ذریعے وہ جنگ بندی سے متعلق گمراہ کن بیانیہ اور پاکستان کی جانب سے نام نہاد ’نیوکلئیر بلیک میلنگ‘ کے جھوٹے الزامات کو فروغ دے رہا ہے۔