Business Recorder - Pakistan

چینی سرمایہ کاروں کا کراچی میں منی ٹرک اسمبل لائن پلانٹ قائم کرنے پر اتفاق
سندھ حکومت نے کراچی میں چینی سرمایہ کاروں کے تعاون سے منی ٹرک اسمبل لائن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے،چینی سرمایہ کاروں نے  پلانٹ لگانے پر اتفاق کیا ہے۔۔

سندھ حکومت کی جانب سے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جلد سندھ بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز بھی قائم کیے جائیں گے۔ ان اقدامات سے مختلف کاروباری طبقوں اور افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

چینی شہر بوزو میں سپر منی ٹرک کی مینوفیکچرنگ کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، بجٹ پیٹرولیم انویسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنی (ہانگ کانگ) کے گروپ سی ای او زاہد بشیر، چیری ہولڈنگ کے چیئرمین  یِن ٹونگ یو اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سپر منی ٹرک منصوبہ پاکستان اور چین کے صنعتی تعاون اور تکنیکی اشتراک کی بہترین مثال ہے جو دونوں ممالک کے لیے ترقی اور خوشحالی کے نئے دروازے کھولے گا۔

انہوں نے بتایا کہ چیری ہولڈنگ اور پیڈی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے اشتراک سے تیار کیا گیا سپر منی ٹرک ایک انقلابی ایجاد ہے جو شہری اور دیہی علاقوں میں لاجسٹک مسائل کا حل فراہم کرتا ہے، اور یہ سستی، ماحول دوست اور آسان رسائی والی نقل و حمل کا نمونہ ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ منی ٹرک جدید انجینئرنگ، زبردست ڈیزائن اور ماحولیاتی مطابقت کا حسین امتزاج ہے جو پاکستان میں ہلکی کمرشل گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ کراچی میں سپر منی ٹرک کی اسمبل لائن جلد قائم کی جائے گی جو صنعتی ترقی کو فروغ دے گی، مقامی پرزہ جات کی پیداوار کو بڑھائے گی، روزگار کے مواقع پیدا کرے گی اور پاکستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کو آسان بنائے گی۔

یہ منصوبہ کراچی کو ایک علاقائی آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ہب میں تبدیل کرنے کی جانب پہلا عملی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی جن میں ریگولیٹری سہولیات، انفراسٹرکچر کی ترقی اور مقامی افرادی قوت کی تربیت شامل ہے۔ منی ٹرک کی ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ اسے آسانی سے سپر منی کار میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025