Business Recorder - Business & Finance

ایس ای سی پی کی کمپنیوں کو سائبر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت
بھارت کی جانب سے پاکستان کے  مالیاتی اداروں پر ممکنہ سائبر حملوں سے بچاؤ کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سپی پی ) نے تمام کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مالیاتی لین دین اور کاروباری سرگرمیوں کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بہترین سائبر سیکیورٹی اقدامات اپنائیں۔

اس سلسلے میں ایس ای سی پی نے  سائبر سیکیورٹی سے متعلق سرکلر نمبر 10 جاری کردیا ہے۔

حالیہ جیو پولیٹیکل صورتِ حال اور اس کے نتیجے میں سائبر سیکیورٹی خدشات میں اضافے کے پیش نظر ایس ای سی پی کی جانب سے
تمام کمپنیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سائبر سیکیورٹی کی بہترین حکمتِ عملیاں اختیار کریں۔

ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کمپنیاں سائبر سیکیورٹی کی بہترین حکمتِ عملیوں کو اختیار کرنے میں ناکام رہیں تو انہیں آپریشنل نظام میں خلل، ڈیٹا کے ضیاع اور ساکھ کو نقصان جیسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ایڈوائزری میں سخت رسائی کنٹرول، نیٹ ورک کی کمزوریوں کو کم کرنے، سیکیورٹی واقعات سے نمٹنے کے لیے تیاری اور صارفین میں آگاہی پیدا کرنے جیسے اقدامات کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

ایس ای سی پی نے کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ڈیٹا اور نیٹ ورک کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ ساتھ ہی، ادارے نے پاکستان کے مالیاتی اور معلوماتی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔