Business Recorder - Pakistan

سینیٹ کمیٹی نے آف دی گرڈ (کیپٹیو پاور پلانٹس) لیوی بل 2025 کی منظوری دیدی
خیبرپختونخوا کی صنعتوں کی مخالفت کے باوجود، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مالیات نے جمعرات کو حکومت کا بل ’’آف دی گرڈ (کیپٹیو پاور پلانٹس) لیوی بل 2025‘‘ منظور کر لیا۔

کمیٹی کا اجلاس یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر انوشہ رحمان کی صدارت میں ہوا۔

یہ بل جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم ڈویژن میں بھی پیش کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا سے ممبر کمیٹی محسن عزیز نے اس بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے ’’اینٹی پاکستان‘‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ بل ان صنعتوں کو بند کرنے کا باعث بنے گا جنہیں ملک میں بجلی کی کمی کے باعث کیپٹیو پاور پلانٹس لگانے کی ترغیب دی گئی تھی۔

کمیٹی کی چیئرپرسن انوشہ رحمان نے سینیٹر محسن عزیز کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مخالفت سستی بجلی کی فراہمی کے خلاف معلوم ہوتی ہے۔

سینیٹر محسن عزیز نے اس تردید کی۔

سینیٹر رحمان نے کہا کہ چونکہ سینیٹر محسن عزیز آن لائن ہیں، اس لیے ان کا ووٹ شمار نہیں کیا جائے گا۔

سینیٹر منظور کاکڑ نے اس بل کی حمایت کرتے ہوئے اسے ’’بہت اچھا‘‘ قرار دیا، اور سینیٹر انوشہ رحمان نے بھی اس بات کی تائید کی  اورکہا کہ وزیرِاعظم نے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

قبل ازیں، پیٹرولیم سیکرٹری مومن آغا نے کمیٹی کو بل کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا مقصد کیپیسٹی یوزیج کے بوجھ کو کم کرنا اور بالآخر عوام کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آرڈیننس جاری ہونے کے بعد فوری طور پر پانچ فیصد لیوی عائد کی گئی، جو جولائی 2025 سے 10 فیصد، فروری 2026 سے 15 فیصد، اور اگست 2026 سے 20 فیصد ہو جائے گی۔

ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نے بتایا کہ کیپٹیو پاور پلانٹس کو ابتدا میں بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا، جس کے باعث کمپنیاں قانونی چارہ جوئی پر مجبور ہوئیں۔

نتیجتاً حکومت نے بندش کے بجائے لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 5,500 صنعتی کنکشنز میں سے 1,100 کیپٹیو پاور پلانٹس استعمال کر رہے ہیں اور یہ صنعتیں اس وقت معمول کے ٹیرف پر بجلی استعمال کر رہی ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، جو فروری 2024 میں 2,750 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے جون 2024 میں 3,000 روپے اور فروری 2025 میں 3,500 روپے تک پہنچ جائیں گی۔

بدھ کو حکومت نے اس بل کی ایک کاپی سینیٹ اجلاس میں پیش کی، جس کے تحت کیپٹیو پاور پلانٹس پر آف دی گرڈ لیوی عائد کی جائے گی۔

ڈپٹی وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے بطور لیڈر آف دی ہاؤس سینیٹ میں اس بل کو سینیٹ کے 350 ویں اجلاس کے پہلے دن پیش کیا۔ اس کے بعد یہ بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مالیات و محصولات کو بھیج دیا گیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025