Business Recorder - Pakistan

پاکستان نے 5 نہیں 6 بھارتی طیارے گرائے، وزیر اعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پاکستان نے بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں 5 نہیں بلکہ 6 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ پاک فضائیہ نے پانچ بھارتی لڑاکا طیارے تباہ کیے تھے۔

صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں واقع پاک فضائیہ کے کامرہ ایئر میں جمعرات کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی فورسز نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات میزائل حملوں میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ”مہارت اور پیشہ ورانہ انداز“ میں صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا کر جواب دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح پاکستان نے بھارت کے چھ طیارے، جن میں تین رافیل بھی شامل تھے، مار گرائے، بھارت اسے لمبے عرصے تک یاد رکھے گا۔

وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے جواب کو ایک ”مناسب اور منہ توڑ ردعمل“ قرار دیا اور کہا کہ 10 مئی پاکستان کی ایک علامتی فتح کا دن تھا اور یہ اس کی ”تکنیکی برتری“ کا مظہر ہے۔

انہوں نے پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہا اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت پوری فورس کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے آپریشن کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور یقین دلایا کہ حکومت ان کے اہلِ خانہ کی مکمل مدد کرے گی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اس بیان کے جواب میں کہ ”تجارت اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتی“، شہباز شریف نے بھارت پر الزام لگایا کہ وہ خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے جعفر ایکسپریس اور سمجھوتہ ایکسپریس پر حملوں، اور 1971 کی جنگ کے دوران بھارت کے مبینہ کردار کو مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مکتی باہنی کے قیام میں بھی بھارت نے منفی کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ امن کے قیام کیلئے مواقع پیدا کرے اور کشمیر مسئلے سمیت پانی کی تقسیم جیسے دیرینہ تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔