Business Recorder - Pakistan

پاک فوج کا جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارت کو دندان شکن جواب دینے کا انتباہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستانی سرحد اور سالمیت و خود مختاری کی خلاف ورزی  کرنے کی کوشش کرے گا اسے سخت ردعمل کا سامنا ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بیان بھارت اور ایل او سی پر جنگ بندی  کے صرف چار دن بعد سامنے آیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے خبردار کیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی بھی بڑی کشیدگی کا نتیجہ دونوں طرف کے لیے تباہ کن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت یہ سوچتا ہے کہ پاکستان کیخلاف جنگ شروع کرسکتا ہے تو یہ دونوں طرف کیلئے تباہ کن ہوگا۔

ان کے بقول عالمی برادری، خصوصاً امریکہ، غیر محدود جارحیت کے خطرات کو سمجھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی عقلمند ملک جیسے امریکہ اس بے وقوفی کو سمجھتا ہے اور جانتا ہے کہ بھارتی یہاں کیا کرنے کی کوشش کر رہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا حالیہ رویہ خطے کو غیر مستحکم کر سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے چیف کا یہ انتباہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک جارحانہ خطاب کے بعد سامنے آیا ہے  جس میں انہوں نے جوہری تصادم کے بارے میں خدشات کو مسترد کر دیا تھا۔

اس ہفتے کے آغاز میں مودی نے اعلان کیا کہ بھارت پاکستان کے ایٹمی بلیک میلنگ کے سامنے نہیں جھکے گا اور یہ دعویٰ کیا کہ حالیہ جھڑپوں نے دہلی کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کے خطرات کا جواب دینے کے طریقے میں ایک ”نیا معمول“ قائم کر دیا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد کیخلاف سخت مؤقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اب دہشت گردوں اور اُن کی حمایت کرنے والی حکومت میں کوئی فرق نہیں کریں گے۔