Business Recorder - Pakistan

حکومت کا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے آپشنز پر غور
حکومت آئندہ بجٹ میں بالواسطہ ٹیکسوں کے ذریعے ریونیو بڑھانے کے لیے مختلف اشیاء پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) میں اضافے کی تجاویز پر غور کر رہی ہے، جن میں انرجی ڈرنکس پر ایف ای ڈی کی شرح 20 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، جو کہ 100 فیصد اضافہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں ریونیو حاصل کرنے کے لیے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو بطور ٹول استعمال کیا جائے گا۔ مالی سال 25-2024 کے دوران ایف بی آر نے مختلف اشیاء پر مجموعی طور پر 289 ارب روپے کی ایکسائز ڈیوٹی عائد یا اس میں اضافہ کیا۔

فی الوقت ایف بی آر جوسز اور کاربونیٹڈ مشروبات (سوڈے وغیرہ) پر ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں رد و بدل کی تجاویز پر غور کر رہا ہے، تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ فروری 2023 میں تمام اقسام کے کاربونیٹڈ مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 13 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دی گئی تھی، جبکہ میٹھے فروٹ جوسز، شربتوں اور اسکواشز پر 10 فیصد ایف ای ڈی عائد کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر سگریٹ پر موجودہ ایکسائز ڈیوٹی اسٹرکچر کا بھی جائزہ لے رہا ہے، تاہم تیسری کیٹیگری سگریٹس کو دوبارہ متعارف کرانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ گزشتہ ماہ بیوریجز اور تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجاویز بھی زیر غور آئیں تاکہ ان شعبوں میں لین دین اور پیداوار بڑھا کر اضافی ریونیو حاصل کیا جا سکے، تاہم یہ تجاویز واپس لے لی گئیں۔ اب نئی ورکنگ کی جا رہی ہے تاکہ ایف ای ڈی میں اضافے کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

مزید یہ کہ ایف بی آر نے بین الاقوامی فضائی سفر پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا ہے، جبکہ سفید کرسٹل نما چینی کی کسی بھی سپلائی پر، خواہ وہ مینوفیکچرنگ، پروسیسنگ یا پیکجنگ کے لیے ہو، فی کلوگرام 15 روپے ایف ای ڈی لاگو ہے۔

گزشتہ سال حکومت نے سیمنٹ پر ایکسائز ڈیوٹی 3 روپے فی کلوگرام سے بڑھا کر 4 روپے فی کلوگرام کر دی تھی۔

فنانس ایکٹ 2024 کے تحت جن اشیاء پر نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹیز عائد کی گئی ہیں، ان میں شامل ہیں:

ایسیٹیٹ ٹو پر فی کلوگرام 44,000 روپے

نکوٹین پاؤچز پر فی کلوگرام 1,200 روپے

لبری کیٹنگ آئل پر 5 فیصد ایڈ ویلیورم  فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی

یہ تمام اقدامات آئندہ بجٹ میں ریونیو بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں، جس کے تحت مختلف اشیاء پر بالواسطہ ٹیکسوں میں اضافہ متوقع ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025