Business Recorder - Pakistan

آئی ایم ایف اہداف، ای سی سی کا ترقیاتی فنڈز سے 50 ارب روپے پاور ڈویژن کو منتقل کرنے کا حکم
سرکاری ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ کابینہ وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے  وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات  کو ہدایت کی ہے کہ وہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) سے 50 ارب روپے پاور ڈویژن کو سبسڈی کے طور پر منتقل کرے، تاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے طے شدہ گردشی قرض کے  اہداف کو پورا کیا جا سکے۔

پاور ڈویژن نے 5 مئی 2025 کو ای سی سی کو بریفنگ دی کہ وزیر اعظم آفس نے 13 مئی 2024 کو پاور ڈویژن کو ہدایت کی تھی کہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں بلوچستان میں ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن سمیت آف-گرڈ حل کے لیے منصوبہ تیار کیا جائے۔

اس کے بعد وفاقی وزیر توانائی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس منعقد ہوئے جن میں وفاقی وزیر تجارت، وزیر مملکت برائے توانائی، بلوچستان کے صوبائی وزرا، سیکریٹری پاور ڈویژن، چیف سیکریٹری بلوچستان اور پاور سیکٹر کے ماہرین نے شرکت کی۔

ان سفارشات کو 2 فروری 2024 کو وزیر اعظم کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تقریباً 27,000 زرعی ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، بشرطیکہ ان کا گرڈ سے کنکشن منقطع کر دیا جائے۔ ہر قانونی بجلی کنکشن والے ٹیوب ویل کے لیے 20 لاکھ روپے تک کی مالی معاونت دی جائے گی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس اسکیم کے لیے 55 ارب روپے کی لاگت میں سے 70 فیصد وفاقی حکومت اور 30 فیصد حکومت بلوچستان برداشت کرے گی۔

اس کے مطابق ایک تفصیلی معاہدہ، جس میں طریقہ کار (ایس او پیز) اور ایک اسٹیئرنگ کمیٹی شامل ہے، 8 جولائی 2024 کو پاور ڈویژن کے سیکریٹری اور بلوچستان کے چیف سیکریٹری کے درمیان دستخط کیا گیا۔

کابینہ کی منظوری 31 جولائی 2024 کو حاصل ہوئی۔ تاحال، وفاقی حکومت 14 ارب روپے کی رقم وزیر اعظم کے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن پروگرام کے تحت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے بجٹ سے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ (ٹی ایس جی) کے ذریعے جاری کر چکی ہے۔

پاور ڈویژن نے ای سی سی کو مزید آگاہ کیا کہ باقی 24.5 ارب روپے کی رقم پاور سیکٹر کے لیے مختص اضافی سبسڈی سے فراہم کی جائے گی، جیسا کہ وزارت خزانہ نے تجویز کیا ہے۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ جون 2025 تک 337 ارب روپے کے نظرثانی شدہ گردشی قرض فلو ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پاور ڈویژن کو 1.229 کھرب روپے کی مکمل مختص کردہ سبسڈی استعمال کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ نے 8 جولائی 2024 کو پی ایس ڈی پی سے 50 ارب روپے دوبارہ مختص کرنے کی منظوری دی تھی تاکہ ٹیرف ڈفرینشل سبسڈی کی اضافی ضرورت پوری کی جا سکے۔ یہ رقم بھی پاور سیکٹر سبسڈی کے لیے مختص 1.229 کھرب روپے میں شامل تھی۔ چنانچہ پاور ڈویژن نے مؤقف اپنایا کہ اس وقت یہ رقم پاور سیکٹر کے بجٹ سے فراہم کی جا سکتی ہے، لیکن اگر کسی قسم کی کمی پیش آئی تو یہی رقم جون 2025 میں واپس پاور ڈویژن کو فراہم کی جائے تاکہ آئی ایم ایف سے طے شدہ گردشی قرض کے اہداف کو پورا کیا جا سکے۔

پاور ڈویژن نے دو تجاویز پیش کیں:

1 . وزارت خزانہ کو ہدایت دی جائے کہ وہ پی ایس ڈی پی سے 50 ارب روپے پاور سبسڈی کے لیے ڈیمانڈ نمبر 45 میں منتقل کرے، جیسا کہ 8 جولائی 2024 کی کابینہ منظوری میں کہا گیا؛
2 . 24.5 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ ڈیمانڈ نمبر 45 سے پاور ڈویژن کی ڈیمانڈ نمبر 33 میں منتقل کی جائے تاکہ بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن پر عملدرآمد کیا جا سکے۔

بحث کے دوران فورم کو بتایا گیا کہ سولرائزیشن کا فیصلہ گزشتہ سال جولائی میں ہوا تھا، اس لیے بجٹ میں شامل نہ ہو سکا اور اب ٹی ایس جی کے ذریعے اس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، جو وفاقی حکومت کے حصے کی ادائیگی کے لیے کافی ہے۔

فورم کو یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کو سیکیورٹی مسائل کے باعث سامان کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بتایا گیا کہ سیکیورٹی کی مخصوص صورتحال کی وجہ سے صوبائی حکومت کو پہلے علاقے کو کلیئر کرنا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ عمل وقت طلب ہو جاتا ہے۔

تاہم، یہ عمل جاری ہے اور منصوبے سے متعلق تیسری پارٹی کی پہلی توثیقی رپورٹ مئی 2025 کے دوسرے ہفتے میں پیش کی جائے گی۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ رپورٹ ای سی سی کے ذریعے ہی جانچی جائے۔

تفصیلی بحث کے بعد ای سی سی نے پاور ڈویژن کی تجویز ”بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن“ منظور کر لی، اور یہ ہدایت دی کہ پاور ڈویژن جولائی 2025 میں اس معاملے میں پیش رفت سے ای سی سی کو آگاہ کرے۔

ای سی سی نے مزید ہدایت کی کہ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پی ایس ڈی پی سے 50 ارب روپے پاور ڈویژن کو سبسڈی کے طور پر منتقل کرے اور وزارت خزانہ اس رقم کو پاور ڈویژن کو مختص کرے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025