Business Recorder - Pakistan

شہباز شریف نے پاکستان، بھارت جنگ بندی میں پیش رفت کا کریڈٹ صدر ٹرمپ کو دے دیا
وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز باضابطہ طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں کلیدی کردار کو تسلیم کیا اور کہا کہ یہ خطے کے مسائل کے حل کی ایک نئی شروعات ہے۔

وزیراعظم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا ”پاکستان اس پیش رفت کے لیے امریکہ کا شکر گزار ہے، جسے ہم نے خطے میں امن اور استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔“

انہوں نے مزید لکھا“ہم جنوبی ایشیا میں امن کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی قابل قدر کاوشوں پر بھی ان کے شکر گزار ہیں۔“

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ یہ خطے کے اُن مسائل کے حل کی نئی شروعات ہے جنہوں نے طویل عرصے سے امن، خوشحالی اور استحکام کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہوئی ہے۔

اس سے قبل سی این این کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ رواں ہفتے بھارت کے خلاف پاکستان کے تباہ کن فوجی ردِعمل نے بحران کے رخ کو مکمل طور پر موڑ دیا، نئی دہلی کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا اور اسے ہنگامی جنگ بندی پر مجبور کر دیا، یہ اہم پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب بھارت کی جانب سے علی الصبح ایک پاکستانی ایئربیس پر حملے کے جواب میں پاکستان نے شدید جوابی کارروائی کی۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اسلام آباد کے قریب ایک پاکستانی فضائی اڈے پر سورج طلوع ہونے سے پہلے حملہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیے۔