Business Recorder - News

نیشنل کماند اتھارٹی کا کوئی اجلاس طے نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف فوجی کارروائی کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے) کا کوئی اجلاس طے نہیں تھا۔

انہوں نے اے آر وائی ٹی وی کو بتایا کہ نہ ہی این سی اے کا کوئی اجلاس ہوا ہے، نہ ہی اس طرح کا کوئی اجلاس طے ہے۔

قبل ازیں پاکستان نے ہفتہ کو آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کرتے ہوئے  بھارتی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا  جس کے بعد سرکاری میڈیا پی ٹی وی نے اطلاع دی تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف نے این سی اے کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

این سی اے وہ اتھارٹی ہے جو پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے حوالے سے کمانڈ، کنٹرول اور آپریشنل فیصلوں کے ذریعے قومی سلامتی کو یقینی بناتی ہے۔

سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان نے 9 سے 10 مئی کی رات کو بھارت کی جانب سے پاکستان کے تین ائربیس پر میزائل حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی شروع کی۔

ایک پریس کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے تین ائر بیس کو ایئر ٹو سرفیس میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے اپنے طیاروں سے ائر ٹو سرفیس میزائل فائر کیے جس کا مقصد نور خان ایئربیس (راولپنڈی)، مورید ایئربیس (ضلع چکوال)، اور شورکوٹ ایئربیس (ضلع جھنگ) کو نشانہ بنانا تھا۔

فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ تمام اثاثے محفوظ ہیں۔ بھارت اب ہمارے جواب کا انتظار کرے۔