Business Recorder - Technology

پاکستان بھر کے تمام ہوائی اڈے مکمل طور پر فعال ہیں، ایئر پورٹ اتھارٹی
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام ہوائی اڈے مکمل طور پر آپریشنل اور فضائی حدود ہوا بازی کی سرگرمیوں کے لیے کھلی اور محفوظ ہیں۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان نے بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کے جواب میں پانچ بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔ ان حملوں کے جواب میں بدھ کو علی الصبح پاکستان میں کم از کم 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

پی پی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز اقدامات سے سول ایوی ایشن کی سیکورٹی کو لاحق سنگین خطرات کے حوالے سے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کو باضابطہ طور پر اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی قومی فضائی حدود کے محفوظ اور موثر انتظام کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی کمرشل پروازوں کی بحفاظت اور بلا تعطل آمد و رفت کو یقینی بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور اس کی غیر قانونی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان اپنے دفاع میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس کیلئے وقت اور جگہ کا انتخاب پاکستان خود کرے گا تاکہ بے گناہ پاکستانی شہریوں کی اموات کا انتقام لیا جاسکے۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
پاک فضائیہ کم از کم 10 بھارتی طیارے مار گرا سکتی تھی تاہم مگر پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کی پاکستان نے مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے اسلام آباد پر الزام تراشی شروع کر دی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا نے عالمی برادری کو قائل کرنے کی ناکام کوشش کہ پاکستان اس واقعے میں ملوث ہے۔