Business Recorder - Pakistan

بھارتی حملے کے بعد ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
پاکستان اور آزاد  کشمیر میں متعدد مقامات پر بزدلانہ حملے پر پاکستان نے بدھ کو بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فضائی حملے میں 26 افراد کی شہادت اور 45 کے زخمی ہونے کے بعد بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ  کے مطابق بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے جارحانہ اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے منافی ہیں۔

پاکستان نے  واضح کیا کہ اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیاں علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں۔

بدھ کی علی الصبح  بھارت نے پاکستان کے 6 مقامات پر میزائل حملے کئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میزائل بہاولپور، کوٹلی اور مظفر آباد سمیت مختلف مقامات پر داغے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد پاکستانی فوج نے ہندوستانی فضائیہ کے پانچ طیاروں کو مار گرایا جن میں تین رافیل، ایک مگ 21 اور ایک ایس یو 30 شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور چیک پوسٹ کو بھی تباہ کیا گیا۔