Business Recorder - Business & Finance

پاکستان اسٹیل ایکسپورٹر نے آئرلینڈ میں ذیلی ادارہ قائم کرلیا
انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ (آئی آئی ایل) جو پاکستان کی سب سے بڑی اسٹیل اور پالیمر پائپ کی تیاری اور برآمد کنندہ ہے، نے آئرلینڈ میں اپنی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی آئی این آئی ایل یورپ لمیٹڈ کا آغاز کیا ہے۔

لسٹڈ اسٹیل ایکسپورٹر نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

آئی آئی ایل نے  یورپ میں نیا منصوبہ شروع کیا ہے۔ کمپنی نے آئرلینڈ میں ’آئی این آئی ایل یورپ لمیٹڈ‘ کے نام سے ایک مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ قائم کیا ہے، جس کا بنیادی مقصد آئرلینڈ اور یورپی یونین کے دیگر ممالک میں اپنی مصنوعات کی تجارت کرکے اپنی عالمی موجودگی کو بڑھانا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ وہ اپنے مقامی اور برآمدی پورٹ فولیو دونوں کی پائیدار توسیع پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

اس مقصد کیلئے کمپنی مختلف نئے منصوبوں کا جائزہ لے رہی ہے، نئی مصنوعات متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور دلچسپ نئی مارکیٹوں کو ہدف بنا رہی ہے، اس تزویراتی سمت کے مطابق آئی آئی ایل نے پہلے ہی آسٹریلیا میں آئی آئی ایل آسٹریلیا پرائیویٹ لمیٹڈ، کینیڈا میں آئی آئی ایل امریکہ انکارپوریٹڈ اور پاکستان میں آئی آئی ایل ٹریڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ جیسے ماتحت ادارے قائم کیے ہیں۔

گزشتہ پانچ سال میں آئی آئی ایل کی برآمدات 150 ملین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں اور اس کی مصنوعات آسٹریلیا، شمالی امریکہ، یورپ، افریقہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا سمیت 60 سے زائد ممالک میں فروخت ہوئی ہیں۔

کمپنی کا ماننا تھا کہ نیا یورپی ماتحت ادارہ آئی آئی ایل کی مصنوعات کے لیے نئی منڈیاں کھولنے اور یورپ میں ’پاکستان‘ برانڈ کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

یہ منصوبہ غیر ملکی زرمبادلہ کمانے میں بھی کردار ادا کرے گا، جس سے آئی آئی ایل اور ملک دونوں کی اقتصادی ترقی اور استحکام میں مدد ملے گی۔ کمپنی یورپ میں ایک فائدہ مند مقام قائم کرنے کے لئے اپنے برانڈ اور ساکھ سے فائدہ اٹھانے کے لئے پراعتماد ہے۔

1948 میں پاکستان میں قائم ہونے والی آئی آئی ایل اسٹیل اور پولیمر پائپوں کی ملک کی سب سے بڑی مینوفیکچرر ہے جس کی سالانہ مینوفیکچرنگ صلاحیت 817,000 ٹن اور سالانہ آمدنی 37.8 ارب روپے ہے۔

کمپنی کے پاس 14.5 ارب روپے کی ایکویٹی ہے اور یہ گزشتہ 14 سال سے پاکستان کی ٹاپ 25 کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہے۔