Business Recorder - Pakistan

پاک بھارت کشیدگی، ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے
ایران کے وزیر خارجہ پیر کو ایک روزہ دورے پر پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کرسکیں گے، یہ دورہ پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے، جسے اسلام آباد نے مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس کے پاس قابل اعتماد انٹیلی جنس ہے جس کے مطابق بھارت فوجی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو جوہری طاقت رکھنے والے حریف ممالک کے درمیان جنگ کے امکانات کو بڑھا رہا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے واضح طور پر نہیں کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کشیدگی پر بات کریں گے تاہم ایرانی سفیر رضا امیری مقدام نے ریاستی میڈیا کو بتایا کہ یہ معاملہ ایجنڈے میں شامل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ایران کے پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، لہٰذا کشیدگی کو کم کرنے کے طریقے عراقچی کی ملاقاتوں کے دوران زیر بحث آئیں گے۔ عراقچی، جو اسلام آباد میں ایک دن کے لیے موجود ہوں گے، متوقع طور پر اس ہفتے کے آخر میں دہلی کا دورہ کریں گے۔ تاہم، یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ یہ دورے حالیہ کشیدگی سے قبل طے ہوئے تھے یا نہیں۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔  اس سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق معاملات میں کسی تیسرے فریق کی ثالثی کو مسترد کردیا تھا۔

حملے کے بعد اسلام آباد نے صورتحال کے حوالے سے متعدد دارالحکومتوں سے رابطہ کیا ہے، دفتر خارجہ کے مطابق، حالیہ رابطہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے ذریعے کیا گیا۔

روسی ہم منصب نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور مسائل کے حل کے لیے سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

اسلام آباد نے اقوام متحدہ میں اپنے سفیر سے بھی کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کریں تاکہ ادارے کو بھارت کے جارحانہ اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے جو امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔