Business Recorder - Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سیری انور ابراہیم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف  نے واقعے کے بعد بھارت کے اشتعال انگیز رویے پر پاکستان کی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ٹھوس شواہد کے بغیر پاکستان کو پہلگام حملے سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو یکسر مسترد کردیا اور شفاف اور بین الاقوامی تحقیقات کے لئے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اس طرح کی تحقیقات میں ملائیشیا کی شمولیت کا خیرمقدم کرے گا، پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست کی حیثیت سے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بھاری قیمت ادا کی ہے۔

انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ بھارت کے اقدامات پاکستان کی توجہ اس کی مغربی سرحد پر اہم سیکیورٹی آپریشنز سے ہٹا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے ملک کے شدید معاشی بحران سے حالیہ ابھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “ایک ایسے وقت میں جب ہم معیشت کی بحالی پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، پاکستان کے لئے اس طرح کے تنازع میں ملوث ہونا ناقابل تصور ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے رواں سال کے اواخر میں ملائیشیا کا سرکاری دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

اس بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تعلقات اور باہمی افہام و تفہیم کی عکاسی ہوتی ہے اور دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔