Business Recorder - Pakistan

عسکری قیادت کا جنگ مسلط کرنے کی بھارتی کوششوں کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم
پاک فوج نے جمعے کے روز جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی بھارتی کوشش کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی امنگوں کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔

یہ بات چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس (سی سی سی) کے اجلاس کے دوران کہی گئی ہے۔

خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس حالیہ پہلگام حملے، جس میں 26 سیاح ہلاک ہوئے، کے بعد بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات کے تناظر میں طلب کیا گیا تھا۔

بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے جبکہ اسلام آباد نے اسے مسترد کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

فورم نے کسی بھی قسم کی جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے وطن کے دفاع میں پاکستانی عوام کے ساتھ ان کے اتحاد کو اجاگر کیا۔

جنرل عاصم منیر نے تمام اسٹریٹجک اور ٹیکٹیکل محاذوں پر چوکس رہنے اور فعال تیاریوں کی ضرورت پر بھی زور دیا کیونکہ خطہ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور پیچیدہ سیکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔

بھارتی حکام کی جانب سے متعدد اشتعال انگیز بیانات اور نقل و حرکت کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ممکنہ کشیدگی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر فوج کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

اگرچہ پاکستان تزویراتی تحمل کا رویہ رکھتا ہے لیکن فوج کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

بیان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام کی امنگوں اور خواہشات کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔

فورم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ پر گامزن گاڑی  دہشت گردی، جبر یا جارحیت سے پٹری سے نہیں اترے گی، خواہ   وہ براہ راست ہو یا پراکسی ( درپردہ عناصر) کے ذریعے ہو۔ بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے عدم استحکام پیدا کرنے کی کسی بھی دانستہ کوشش کا عزم اور حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی تمام افواج کی آپریشنل تیاریوں، ڈیٹرنس پوزیشن اور حوصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے قوم کا دفاع کرنے کی صلاحیت کا اعادہ کیا۔