Business Recorder - Business & Finance

پاکستان اور بنگلہ دیش کے گارمنٹس مینوفیکچررز کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
حالیہ دورہ کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے ٹیکسٹائل شعبوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم پیش رفت ہوئی، جس کا نمایاں پہلو تین اہم مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط تھے۔

پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پریگمیا) نے بنگلہ دیش گارمنٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (بی جی ایم ای اے) اور بنگلہ دیش ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (بی ٹی ایم اے) دونوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جبکہ پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے) نے بنگلہ دیش نیٹ ویئر مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (بی کے ایم ای اے) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

باہمی تجارت میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو مزید اجاگر کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے ایکسپورٹ پروموشن بیورو (ای پی بی) نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش گارمنٹس بائنگ ہاؤس ایسوسی ایشن (بی جی بی اے) نے پاکستان میں دفتر کھولنے کے امکانات کا جائزہ لینے کے ارادے کا اظہار بھی کیا ہے۔

دورے کے دوران 250 سے زائد مفید کاروباری ملاقاتیں (بی ٹو بی) ہوئیں، جن کے نتیجے میں یارن اور فیبرک کے لیے 25 لاکھ امریکی ڈالر کے تصدیق شدہ آرڈرز حاصل ہوئے۔ اس کے علاوہ، 1 کروڑ ڈالر مالیت کے سیمپل آرڈرز بھی دیے گئے، جن کا حتمی انحصار سیمپلز کی منظوری پر ہے، جو مستقبل میں دوطرفہ تجارت کی نمایاں صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔

تعاون کو مزید فروغ دینے کے جذبے کے تحت پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بنگلہ دیش گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز اور بنگلہ دیش ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے ٹیکسٹائل وفود کو  پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے تاکہ اس کامیاب دورے کے دوران شروع کی گئی کاروباری سرگرمیوں کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔ یہ دعوت دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کو فروغ دینے اور تجارتی مواقع کو وسعت دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025