Business Recorder - Business & Finance

سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کا مجموعی منافع 1.599 ارب روپے ریکارڈ
سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والے 9 ماہ کے دوران 1.599 ارب روپے کا مجموعی منافع ظاہر کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 1.483 ارب روپے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔

یہ کمپنی کی مضبوط مالی کارکردگی برقرار رکھنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ غیر تصدیق شدہ مالی نتائج کے مطابق، ایس پی ایل کا قبل از ٹیکس منافع 1.790 ارب روپے رہا، جو گزشتہ سال کے 1.756 ارب روپے کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے، جو ایس پی ایل کی مؤثر آپریشنل کارکردگی اور حکمتِ عملی پر مبنی اقدامات کو ظاہر کرتا ہے۔

مزید برآں کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 1.101 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 1.083 ارب روپے کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔

ایس پی ایل کے چیئرمین آفتاب منظور نے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خالص فروخت، مجموعی منافع اور ٹیکس سے پہلے اور بعد کے منافع میں اضافہ ہماری حکمتِ عملی پر مبنی اقدامات کی کامیابی اور ہماری ٹیم کی محنت کا عکاس ہے، ہم پائیدار ترقی کے حصول اور اپنے اسٹیک ہولڈرز کے لیے قدر پیدا کرنے پر بھرپور توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025