Business Recorder - Pakistan

بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی حملےکا ارادہ رکھتا ہے، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بدھ کی علی الصبح ایک پریس کانفرنس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ایکس) پر جاری بیان میں خبردار کیا کہ بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران پاکستان پر فوجی حملہ کر سکتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے پاس قابل اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعے کو جھوٹے بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے اندر پاکستان پر فوجی حملے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ کسی بھی سنگین علاقائی نتائج کی مکمل ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔

بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر  کے علاقے پہلگام میں  سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے، جن میں 25 بھارتی اور ایک نیپالی شہری شامل تھا۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے، جسے اسلام آباد نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

اس واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی دہلی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا جبکہ پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی۔

اس سے قبل منگل کو پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دشمنی کا آغاز نہیں کرے گا، تاہم اگر بھارت نے اشتعال انگیزی کی تو پاکستان پوری قوت سے جواب دے گا۔