Business Recorder - Pakistan

علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا بھرپور دفاع کریں گے، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کے روز کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا پوری قوت سے دفاع کرے گا کیونکہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مہلک حملے کے بعد دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے تھے جس کا الزام بھارت پاکستان پر عائد کرتا ہے جبکہ اسلام آباد اس میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔

یہ حملہ پہلگام علاقے میں ایک چراگاہ میں ہوا اور مرنے والوں میں 25 بھارتی اور ایک نیپالی شہری شامل ہے۔

اس حملے کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی دہلی نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کردیا اور اسلام آباد نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کردی۔

اقوام متحدہ نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ’زیادہ سے زیادہ تحمل‘ کا مظاہرہ کریں کیونکہ جوہری ہتھیاروں سے لیس حریفوں نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں ہونے والی ہلاکت خیز فائرنگ کے بعد سفارتی اقدامات کیے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کے روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیرِاعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پوری قوت سے جواب دے گا، اور ساتھ ہی انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ترغیب دی کہ وہ بھارت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے اور تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیں۔

وزیراعظم نے گفتگو کے دوران دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

مزید برآں وزیر اعظم نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کا بیج استعمال کرتے ہوئے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو غیر قانونی قرار دینے کی کوششوں اور بھارت کے غیر قانونی قبضے والے جموں و کشمیر میں وسیع پیمانے پر دستاویزی ریاستی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس کے پانی کو بطور ہتھیاراستعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پانی 24کروڑ لوگوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا حل طلب مسئلہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے اور انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اس کے منصفانہ حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ دنیا اس نازک وقت میں خطے میں کشیدگی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔