Business Recorder - Pakistan

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں بھارتی فوج کی دہشتگردی کا پردہ چاک کردیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارتی فوج کے ادارہ جاتی کردار کے ثبوت پیش کیے ہیں جن میں دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد مواصلاتی آلات اور مادی شواہد شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سرگرمیاں بلوچستان سے لے کر پنجاب کے دارالحکومت لاہور تک پھیلی ہوئی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کی جانب سے یہ پریس کانفرنس ایسے موقع پر کی گئی جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے اور دونوں روایتی حریف ایٹمی قوتوں کے درمیان بیانات اور عسکری تیاریوں میں شدت دیکھی جا رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج پاکستان کے اندر دہشت گردی کی حمایت اور مالی معاونت میں فعال طور پر ملوث ہے۔

انہوں نے ثبوت پیش کیے کہ بھارتی حکومت براہِ راست پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے، جن میں دہشتگرد سرگرمیاں ایک اہم ہتھیار کے طور پر استعمال کی جا رہی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید انکشاف کیا کہ اپریل کے اوائل میں سیکورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد عبدالمجید کو گرفتار کیا، جس کے گھر سے بھارتی ساختہ ڈرون اور 10 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ڈیجیٹل شواہد کی فارنزک جانچ سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ عبدالمجید کی گفتگو براہِ راست بھارتی فوجی حکام سے ہو رہی تھی، جن میں مبینہ طور پر سرحد پار دہشت گرد کارروائیوں سے متعلق آپریشنل بات چیت شامل تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج فعال طور پر دہشت گردی کر رہی ہے، یہ بلوچستان سے لاہور تک پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی وسیع تر مہم کا حصہ ہے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے حالیہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کیا اور کہا کہ واقعے کے سات دن گزرنے کے باوجود بھارت کوئی قابلِ اعتبار ثبوت پیش نہیں کر سکا۔

بریفنگ کے دوران ایسے انٹرسیپٹ شدہ پیغامات بھی پیش کیے گئے جو مبینہ طور پر مقامی عسکریت پسندوں اور ان کے بھارتی رابطہ کاروں کے درمیان بھیجے گئے اور جنہیں فوج نے بھارتی فوج کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت قرار دیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے میجر کی جانب سے دہشت گردوں کو فراہم کی جانے والی آئی ای ڈی آزاد کشمیر کے باغ سیکٹر میں پاکستانی فورسز پر حملے میں استعمال کی گئی۔

انہوں نے جو شواہد پیش کیے ان میں آڈیو ریکارڈنگز بھی شامل تھیں جن میں ایک بھارتی اہلکار مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کو ”بھمبر اور جہلم کے عوامی مقامات کو نشانہ بنانے“ کی ہدایات دیتا ہوا سنائی دیتا ہے۔

شواہد کے مطابق بھارتی عہدیدار کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں بھارتی سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے مزید نمایاں کی جائیں گی جو اس بات کا اشارہ دیتے ہیں کہ یہ دہشت گرد حملے صرف زمینی سطح پر نہیں بلکہ ایک مربوط معلوماتی جنگ (انفارمیشن وارفیئر) کا حصہ بھی ہیں جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا اور اندرونی طور پر غیر مستحکم کرنا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا کہ حالیہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 71 دہشت گرد بھارتی آقاؤں کی ایماء پر کام کر رہے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم یہاں شرپسند عناصر کے بارے میں بات نہیں کر رہے، ہم پاکستانی سرزمین پر دہشت گرد سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد میں بھارت کی فوجی اسٹیبلشمنٹ کی اعلیٰ سطح پر بطور ادارہ ملوث ہونے کے ثبوت پیش کر رہے ہیں۔

فوجی ترجمان نے وہ آڈیو ریکارڈنگز چلائیں جو مبینہ طور پر عبدالمجید اور اس کے بھارتی رابطہ کاروں کے درمیان کی گئی فون کالز تھیں، جن میں ایک ریکارڈنگ میں بھارتی فوج کے میجر کی آواز سنی گئی، جو باغ سیکٹر پر حملے کی آپریشنل تفصیلات پر بات کررہا ہے۔

ایک اور ریکارڈنگ میں مبینہ طور پر سویلین اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جس میں بھارتی عہدیدار نے خاص طور پر ”زیادہ سے زیادہ نفسیاتی اثرات پیدا کرنے“ کی ضرورت کا ذکر کیا ہے۔

یہ انکشافات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مسلسل کئی روز سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

یہ پیشرفت پاکستان کے وزیر دفاع کے پیر کے روز کے بیان کے بعد ہوئی جس میں انہوں نے بھارت کی جانب سے ممکنہ فوجی مداخلت کے خطرے کا عندیہ دیا تھا جو بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے ردعمل میں جاری کی گئی تھی۔

یہ پیش رفت پاکستان کے وزیر دفاع کی جانب سے پیر کے روز دیے گئے بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں بھارت کی جانب سے ممکنہ فوجی دراندازی کا انتباہ دیا گیا تھا۔ بھارت کی جانب سے یہ دھمکی گزشتہ ہفتے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے جواب میں دی گئی تھی۔

22 اپریل کے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد بھارت نے دعویٰ کیا کہ تین مشتبہ افراد میں سے دو پاکستانی ہیں۔ اسلام آباد نے حملے میں کسی بھی طور پر ملوث ہونے کی تردید کی ہے اورغیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حملے سے بھارت میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ پاکستان کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کی آوازیں بھی اٹھی ہیں جس پر نئی دہلی اپنے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں دہشتگردوں کی مالی معاونت اور حوصلہ افزائی کا الزام عائد کرتا ہے۔