Business Recorder - Pakistan

پاک بھارت کشیدگی، ڈی جی آئی ایس پی آر شام ساڑھے 6 بجے پریس کانفرنس کریں گے
آج نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر (ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز) آج شام ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب خطے میں سیکورٹی خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مسلسل کئی روز سے فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔

یہ پیش رفت پاکستان کے وزیر دفاع کی جانب سے پیر کے روز دیے گئے بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں بھارت کی جانب سے ممکنہ فوجی دراندازی کا انتباہ دیا گیا تھا، یہ دھمکی گزشتہ ہفتے بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے جواب میں دی گئی تھی۔

22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے تین میں سے دو مشتبہ افراد کی شناخت پاکستانی ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اسلام آباد نے کسی بھی کردار سے انکار کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حملے نے بھارت میں غم و غصے کی لہر دوڑادی ہے  اور اس دوران پاکستان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے، جبکہ نئی دہلی پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کی مالی اعانت اور حوصلہ افزائی کا الزام عائد کرتا ہے۔