Business Recorder - Pakistan

گورنر اسٹیٹ بینک کی غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں، میکرو اکنامک آؤٹ لک سے آگاہ کیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر، جمیل احمد نے واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف – ورلڈ بینک اسپرنگ اجلاسوں کے موقع پر عالمی مالیاتی و سرمایہ کاری اداروں جیسے جے پی مورگن، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، ڈوئچے، جیفریز اور اہم کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کے سینئر ایگزیکٹوز سے اعلیٰ سطح ملاقاتوں کے دوران پاکستان کی بہتری کی جانب گامزن معاشی استحکام اور مستقبل کے امکانات پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، جمیل احمد نے شرکاء کو پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں حاصل ہونے والی ٹھوس پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دانشمندانہ مالیاتی پالیسی اور مستقل مالیاتی اصلاحات کی بدولت ملک میں میکرو اکنامک استحکام حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح تیزی سے کم ہو کر 0.7 فیصد تک آ گئی ہے، جو کئی دہائیوں کی کم ترین سطح ہے۔ مزید برآں، بنیادی مہنگائی بھی نمایاں طور پر 22 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ تک آ گئی ہے اور آئندہ مہینوں میں مزید کمی کی توقع ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق مستقبل میں مجموعی مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد کے ہدفی دائرے میں مستحکم رہنے کی توقع ہے۔

بیرونی کھاتوں کے حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مقداری اور معیاری دونوں لحاظ سے نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر فروری 2023 میں کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد تین گنا سے زیادہ بڑھ چکے ہیں، جبکہ  ذمہ داریوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

جمیل احمد نے واضح کیا کہ ماضی کے برعکس، اس بار زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ بیرونی قرضوں میں اضافے کی بنیاد پر نہیں ہوا۔ درحقیقت، جون 2022 کے بعد سے پاکستان کے سرکاری شعبے کے بیرونی قرضے، نہ صرف عددی طور پر بلکہ جی ڈی پی کے تناسب سے بھی، کم ہوئے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے زور دیا کہ یہ بہتری اسٹیٹ بینک کی پالیسی کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد معیشت کو بیرونی جھٹکوں، خصوصاً تجارتی غیر یقینی صورتحال، کے مقابلے میں زیادہ مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے کرنٹ اکائونٹ میں سرپلس کے دوران زرمبادلہ خریداری کے ذریعے ذخائر میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی شیئر کیا کہ اسٹیٹ بینک کا ہدف جون 2025 تک زرمبادلہ کے ذخائر کو 14 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ معاشی حالات میں بہتری کے ساتھ پاکستان کی جی ڈی پی نمو بھی بتدریج بحال ہو رہی ہے اور مالی سال 2025 کے دوران تقریباً 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی پاکستان کی معیشت میں ہونے والی بہتری کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی سازوں کی توجہ میکرو اکنامک استحکام کے تحفظ اور معیشت کے مختلف شعبوں میں ساختی اصلاحات پر مرکوز رہی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025