Business Recorder - Pakistan

کینال منصوبہ: وزیراعظم نے سی سی آئی اجلاس 2 مئی کو طلب کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف نے دریائے سندھ پر متنازع کینال منصوبے کی معطلی کے اعلان کے ایک روز بعد مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس 2 مئی کو طلب کرلیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی سی آئی کا 52 واں اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور امیر مقام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر سائنس و صحت مصطفیٰ کمال بھی شریک ہوں گے۔

پٹرولیم، آبی وسائل اور پاور ڈویژن کے وزراء کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم  شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی سی آئی فریم ورک کے اندر اس معاملے پر اتفاق رائے کے بغیر کوئی نیا کینال منصوبہ آگے نہیں بڑھے گا۔

جمعرات کو وزیراعظم  نے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پانی سے متعلق کوئی بھی اقدام تمام صوبائی حکومتوں کے اتفاق رائے کے بغیر آگے نہیں بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اتفاق رائے پر مبنی، طویل مدتی زرعی اور آبی پالیسی تشکیل دینے کے لئے صوبوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025