Business Recorder - World

جموں و کشمیر پر کوئی مؤقف نہیں اپنا رہے،امریکا، پہلگام حملے کی مذمت
امریکا نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے پہلگام  حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم کشمیر یا جموں کے اسٹیٹس پر کوئی مؤقف نہیں اپنارہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ کھڑا ہے اور دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ہم ان قیمتی جانوں کے لیے دعا گو ہیں جو اس واقعے میں ضائع ہوئیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس گھناؤنے عمل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں کردار ادا کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بروس نے کہا کہ یہ تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال ہے اور ہم اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ظاہر ہے کہ اب ہم کشمیر یا جموں کی حیثیت کے بارے میں کوئی موقف اختیار نہیں کررہے ہیں۔

مزید برآں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی مدت کے بارے میں ایک اور سوال کے جواب میں جب انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم کرنے کی پیشکش کی تھی، بروس نے کہا کہ ’میں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ میں اس صورتحال پر مزید کچھ نہیں کہوں گا۔

صدر اور سکریٹری نے کچھ باتیں کہیں۔ انہوں نے اپنا موقف واضح کردیا۔ میں اس طرح کی کوئی چیز جاری نہیں رکھوں گا۔

پس منظر

منگل کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلح افراد نے سیاحوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

کشمیر مزاحمتی گروپ نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔  گروپ کی جانب سے جاری پیغام میں اس بات پر ناراضی کا اظہار کیا گیا کہ خطے میں 85 ہزار سے زائد غیر مقامی افراد کو آباد کیا گیا ہے جس سے ڈیموگرافک تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔

بدھ کو ایک اور بیان میں گروپ نے کہا کہ جن افراد کو نشانہ بنایا گیا وہ عام سیاح نہیں تھے، وہ ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیوں سے منسلک تھے۔

اس حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا۔

اس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ ایسے المناک واقعات کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنے کی خواہش سے باز رہے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنی ناکامی کی مکمل ذمہ داری قبول کرے۔

اس کے علاوہ واہگہ بارڈر کو بند کرنے کے ساتھ  بھارت کے ساتھ تمام تجارت معطل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان نے سارک ویزا استثنیٰ اسکیم (ایس وی ای ایس) کے تحت ہندوستانی شہریوں کو جاری کردہ تمام ویزے معطل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور انہیں فوری طور پر منسوخ کردیا ہے۔