Business Recorder - Pakistan

پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا، اگر ثبوت ہیں تو دنیا کے سامنے لائیں،اسحاق ڈار
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعرات کے روز بھارت کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کے پاس پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت ہیں تو وہ دنیا کے سامنے پیش کرے۔ انہوں نے یہ بات قومی سلامتی کمیٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت بار بار پاکستان پر الزام تراشی کرتا ہے لیکن کبھی ثبوت پیش نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا، ’اگر بھارت کے پاس پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے، دنیا کو دکھائے۔‘

انہوں نے بتایا کہ سری نگر میں کچھ غیر ملکی شہریوں کی آمد کا پاکستان نے نوٹس لیا ہے جن پر پاکستانی انٹیلی جنس ادارے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ غیر ملکی بھارتی انٹیلی جنس کی مدد سے پاکستان میں دھماکہ خیز مواد منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی پریس کانفرنس میں بھارت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) جیسے دہشت گرد گروہوں کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے۔ ان کے مطابق ان تنظیموں کے رہنما بھارت میں مقیم ہیں اور وہاں علاج معالجہ بھی کرواتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور بلوچستان میں جاری دہشت گردی کے پیچھے بھارت کے ’’واضح نشانات‘‘ موجود ہیں اور بھارت ایک ریاستی پالیسی کے تحت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

خواجہ آصف نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو پاکستان پوری طاقت سے جواب دے گا۔ ’ہم تیار ہیں، اگر ہماری شہریوں کو خطرہ ہوا تو جواب سخت ہوگا۔‘

قانونی پہلو پر بات کرتے ہوئے اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا۔ اگر بھارت اس معاہدے کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا تو پاکستان عالمی سطح پر قانونی چارہ جوئی کرے گا۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھارتی ردعمل کو ’’بچگانہ اور غیر سنجیدہ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ بھارت دہشت گردی کا سہارا لے کر خود کو مظلوم ظاہر کرتا ہے، حالانکہ دنیا جانتی ہے کہ بھارت خود پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بھارت کو پاکستان پر الزام لگانے کے بجائے اپنے داخلی سکیورٹی نظام کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔

آخر میں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے حالیہ اقدامات کے جواب میں اپنی سفارتی حکمت عملی ترتیب دی ہے، اور ان کے دورہ بنگلہ دیش و کابل کو مؤخر کر دیا گیا ہے تاکہ مؤثر جواب تیار کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر ممکن اقدام کے لیے تیار ہے اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025