Business Recorder - Markets - Energy

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
گزشتہ سیشن میں تقریبا 2 فیصد کمی کے بعد جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، کیونکہ سرمایہ کار اوپیک پلس کی پیداوار میں ممکنہ اضافے کو وائٹ ہاؤس کی متضاد ٹیرف پالیسیوں اور جاری امریکی ایران جوہری مذاکرات کے تناظر میں تول رہے ہیں۔

برینٹ کروڈ فیوچر 8 سینٹ یا 0.12 فیصد اضافے سے 66.20 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 9 سینٹ یا 0.14 فیصد اضافے سے 62.36 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

اوپیک پلس مذاکرات سے واقف تین ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رائٹرز نے خبر دی  کہ اوپیک پلس کے متعدد ارکان جون کے لئے تیل کی پیداوار میں اضافے کا مشورہ دیں گے جس کے بعد گزشتہ تجارتی سیشن میں قیمتوں میں 2 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔

آئی این جی کے تجزیہ کاروں نے ایک نوٹ میں لکھا ہے کہ اگرچہ کل بیشتر خطرے والے اثاثوں میں اضافہ ہوا، تیل اوپیک پلس کے اختلافات کی وجہ سے پیچھے رہ گیا۔

رائٹرز نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ قازقستان، جو عالمی تیل کی پیداوار کا تقریباً 2 فیصد پیدا کرتا ہے اور پچھلے سال اپنے کوٹے سے بار بار تجاوز کر چکا ہے، نے کہا کہ وہ پیداوار کی سطح کا فیصلہ کرتے وقت اوپیک پلس کے بجائے اپنے قومی مفادات کو ترجیح دے گا۔

اس سے قبل اوپیک پلس کے ارکان کے درمیان پیداواری کوٹے کی تعمیل پر تنازعات رہے ہیں ،جن میں سے ایک کی وجہ سے 2023 میں انگولا نے اوپیک پلس کو چھوڑ دیا تھا۔

آئی این جی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اوپیک پلس کے ارکان کے درمیان مزید اختلافات واضح منفی خطرہ ہے، کیونکہ اس سے قیمتوں کی جنگ شروع ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور چین کے تجارتی مذاکرات کے قریب آنے کے اشارے نے قیمتوں کو سہارا دیا۔

وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ وائٹ ہاؤس چین پر اپنے ٹیرف 50 فیصد تک کم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ مذاکرات کا آغاز کیا جا سکے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بدھ کوز کہا کہ موجودہ درآمدی ٹیرف — جو چینی مصنوعات پر امریکہ میں 145 فیصد اور امریکی مصنوعات پر چین میں 125 فیصد ہیں — پائیدار نہیں ہیں اور تجارتی مذاکرات کے آغاز سے پہلے انہیں کم کرنا ہوگا۔

بعد ازاں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کارولن لیوٹ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ چین سے آنے والی اشیا پر محصولات میں یکطرفہ کمی نہیں کی جائے گی۔

ریسٹیڈ انرجی کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان طویل تجارتی جنگ سے رواں سال چین کی تیل کی طلب میں اضافہ ایک لاکھ 80 ہزار بیرل یومیہ سے کم ہو کر 90 ہزار بیرل یومیہ رہ جائے گا۔