Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا شدید دباؤ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے کاروباری روز فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا ہے اور اس کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 200 سے زائد پوائنٹس کمی کے ساتھ بند ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 2206.33 پوائنٹس یا 1.88 فیصد کی کمی سے 115,019.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے اپنی پوسٹ مارکیٹ رپورٹ میں کہا کہ انڈیکس نے گزشتہ روز کی مندی کو جاری رکھا اور سیشن کے دوران مسلسل دباؤ میں رہا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی اور فیوچرز رول اوور ویک کے اختتام نے مارکیٹ کے رحجان کو واضح طور پر محتاط بنادیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایچ یو بی سی، اینگرو، ایم اے آر آئی، بی ایچ ایل اور یو بی ایل پر منفی رحجان غالب رہا اور ان شعبوں کے سبب انڈیکس میں 605 پوائنٹس کم ہوئے۔

بدھ کے کاروباری روز بینچ مارک انڈیکس 117,226.15 پر بند ہوا تھا۔

قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی حکومت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اعلان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے پانی کے بہاؤ کو روکنے یا اس کا رخ موڑنے کی کسی بھی کوشش کو ”اعلان جنگ“ تصور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کےمطابق کمیٹی نے واضح انداز میں کہاہے کہ پاکستان پانی روکنے کے عمل کا مکمل قومی طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔

یاد رہے کہ بدھ کو بھارت نے پاکستان کے ساتھ پانی کی تقسیم کے اہم سندھ طاس معاہدے کو معطل کردیا تھا۔ یہ قدم اُس حملے کے بعد اٹھایا گیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے پہلگام علاقے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور نئی دہلی نے اس کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا۔

جمعرات کو عالمی سطح پر اسٹاکس میں سست روی دیکھی گئی اور ڈالر میں بہتری کی رفتار سست پڑ گئی، کیونکہ سرمایہ کار ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں اور ٹیرف کے حوالے سے اس کی غیر مستحکم پوزیشن اور فیڈرل ریزرو کی قیادت سے متعلق آنے والی خبروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

رواں ہفتے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈ کے سربراہ جیروم پاویل پر شدید تنقید کی تھی تاہم بعد ازاں چیئرمین کے استعفیٰ کا مطالبہ واپس لے لیا اور چین پر ٹیرف کے حتمی فیصلے کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو کسی واضح صورت حال سے بے خبر چھوڑ دیا، حالانکہ اس موضوع پر متعدد سرخیاں سامنے آئی ہیں۔

بدھ کو ایک ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ بیجنگ کے ساتھ بات چیت کے دوران چینی درآمدات پر ٹیرف کم کرنے پر غور کر رہی ہے، یہ بات اس وقت سامنے آئی جب وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ وائٹ ہاؤس چینی درآمدات پر ٹیرف میں کمی کرنے پر غور کررہا ہے۔

تاہم وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بعد میں کہا کہ اس طرح کا اقدام یکطرفہ طور پر نہیں کیا جائے گا۔

دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور ڈالر 281 روپے 7 پیسے پر بند ہوکر 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم گزشتہ روز کے 605.17 ملین سے کم ہو کر 506.70 ملین رہ گیا۔

حصص کی مالیت گزشتہ سیشن کے 27.76 ارب روپے سے کم ہو کر 24.49 ارب روپے رہ گئی۔

پاور سیمنٹ 37.32 ملین شیئرز کے ساتھ سب سرفہرست رہی۔ ورلڈ کال ٹیلی کام 31.30 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے اور سوئی سدرن 23.40 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

جمعرات کو 456 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 83 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 339 میں کمی جبکہ 34 میں استحکام رہا۔