Business Recorder - World

بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا
بھارتی وزیر خارجہ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ مودی سرکار نے پاکستان کے ساتھ پانی کی تقسیم کا اہم معاہدہ، سندھ طاس معاہدہ، معطل کر دیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی شہریوں کو سارک ویزا ایگزیمپشن اسکیم کے تحت بھارت کا سفر کرنے کی اجازت بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ بھارت نے پاکستان کے ساتھ اہم زمینی سرحد بند کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

بھارت کے سینئر سفارتکار وکرم مِسری نے نئی دہلی میں صحافیوں کو بتایا کہ اٹاری-واہگہ بارڈر ”فوری طور پر بند کر دیا جائے گا“۔ انہوں نے کہا کہ سفری دستاویزات رکھنے والے پاکستانی شہری یکم سے پہلے تک پاکستان واپس جاسکتے ہیں۔

وکرم مِسری نے نئی دہلی میں صحافیوں کو بتایا کہ 1960 کا سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کیا جا رہا ہے اور یہ اس وقت تک معطل رہے گا جب تک پاکستان سرحد پار دہشت گردی کی حمایت ترک نہیں کرتا۔ انہوں نے منگل کے روز  مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے، جس میں 26 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے، کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے۔

یاد رہے کہ دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حملے کے دوران سیاحوں کی ہلاکت پر بدھ کو اظہار تشویش تشویش کا اظہار کیا ہے۔

قبل ازیں بھارت کے وزیر دفاع نے کہا تھا کہ کشمیر میں حالیہ برسوں کا بدترین حملہ کرنے اور اس کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو جلد سخت جواب دیا جائے گا۔

راج ناتھ سنگھ نے ہمالیائی خطے میں ایک سیاحتی مقام پر مسلح افراد کے حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے ایک دن بعد نئی دہلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائی کے ذمہ دار اور پیچھے موجود لوگ بہت جلد ہمارا ردعمل واضح طور پر دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف ان لوگوں تک نہیں پہنچیں گے جنہوں نے حملہ کیا۔ ہم ان لوگوں تک بھی پہنچیں گے جنہوں نے ہماری زمین پر اس حملے کی خفیہ منصوبہ بندی کی۔

راج ناتھ سنگھ نے ان افراد کی شناخت نہیں کی جنہیں بھارت ان ہلاکتوں کا ذمہ دار سمجھتا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت ہر وہ قدم اٹھائے گی جو ضروری اور موزوں ہوگا۔