Business Recorder - Pakistan

وزیراعظم نے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغازکردیا، ٹیموں کی حفاظت کیلئے سخت اقدامات
وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کے روز وفاقی دارالحکومت میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر ایک ہفتے پر محیط قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک  بھر کے والدین سے اپیل کی کہ وہ فیلڈ میں کام کرنے والی ویکسی نیشن ٹیموں کی مدد کریں اور اپنے بچوں کو حفاظتی ویکسین پلائیں۔

انہوں نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور اس میں تمام شہریوں کا تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”پولیو ہمارے بچوں کی صحت اور مستقبل کے لیے خطرہ ہے، ہم سب کے تعاون سے اسے ہمیشہ کے لیے ختم کر سکتے ہیں۔“

وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ مہم میں حصہ لینے والے  ہیلتھ ورکرز اور رضاکاروں کی حفاظت کے لیے مکمل سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جنہیں ماضی میں بعض علاقوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے ویکسینیشن کے فوائد کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان کی پولیو خاتمے کی کوششوں میں عالمی شراکت داروں، بشمول ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن  اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان پولیو کے انسداد کے حوالے سے دنیا کے دو ممالک میں شامل ہے، جہاں ابھی بھی پولیو کو اینڈیمک بیماری قرار دیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025