Business Recorder - Opinion

ٹرمپ کے محصولات کے تباہ کن اثرات
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حال ہی میں مجوزہ محصولات کے سلسلے نے عالمی اقتصادی منظرنامے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ چین، کینیڈا، میکسیکو اور یورپی یونین جیسی بڑی معیشتیں اسٹریٹجک ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے اس جھٹکے کو برداشت کر لیں گی جبکہ پاکستان جیسے چھوٹے، برآمدی انحصار کرنے والے اور معاشی طور پر کمزور ممالک کو غیر متناسب دھچکا لگا ہے۔

پاکستانی برآمدات پر 29 فیصد ٹیرف کا نفاذ نہ صرف تجارتی بہاؤ کو کم کرنے کا خطرہ رکھتا ہے بلکہ پاکستان کی معیشت کی بنیادوں کو بھی متزلزل کر سکتا ہے۔ اس سے پاکستان کی برآمدی حکمتِ عملی، روزگار کے مواقع اور غربت میں کمی کی کوششیں شدید متاثر ہو سکتی ہیں۔

2023 ء میں امریکہ نے عالمی سطح پر 3.07 ٹریلین ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کیں جبکہ پاکستان کا پورا ایکسپورٹ پورٹ فولیو صرف 35.15 بلین ڈالر رہا۔

پاکستان کی برآمدات میں سے تقریباً 5.01 ارب ڈالر کی مصنوعات امریکہ کو بھیجی جاتی ہیں جو پاکستان کی کل برآمدات کا تقریباً 14.3 فیصد بنتی ہیں۔ اب جب کہ ان برآمدات پر 29 فیصد ٹیرف لگنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے، خاص طور پر ٹیکسٹائل کے شعبے پر – جو پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی شعبہ ہے – اس بات پر تشویش بڑھ رہی ہے کہ ان آمدنیوں میں سالانہ 70 کروڑ ڈالر تک کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔

امریکی معیشت کا پاکستان کی برآمدات پر کسی قسم کا انحصار نہیں ہے۔ پاکستان سے بھیجی جانے والی بیشتر مصنوعات  جیسے ٹیکسٹائل، عام اشیائے تجارت اور درمیانے درجے کی انجینئرنگ مصنوعات امریکہ کیلئے نہ تو اسٹریٹجک طور پر اہم ہیں اور نہ ہی ناقابلِ تبدیل ہیں۔

یہ اشیاء عموماً مخصوص صارفین جیسے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، کو مدنظر رکھ کر بھیجی جاتی ہیں اور ان کا متبادل بھارت، بنگلہ دیش یا ویتنام جیسے ممالک کی جانب سے با آسانی دستیاب ہے۔

خاص طور پر بھارت کو اس حوالے سے برتری حاصل ہے، کیونکہ اس کا زرِ مبادلہ کی شرح بہتر ہے، امریکہ سے تجارتی معاہدے زیادہ سودمند ہیں اور مصنوعات کا معیار بھی اچھا ہے۔ یہ عوامل امریکی درآمد کنندگان کے لیے بھارتی مصنوعات کو زیادہ پرکشش اور قیمتی بناتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات کے مارکیٹ سے باہر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

امریکی ٹیرف کے پاکستان کی برآمدات پر براہِ راست اثرات کے علاوہ ایک اور نہایت اہم اور اکثر نظرانداز ہونے والا پہلو بھی ہے: یہ عالمی طلب پر پڑنے والا بالواسطہ اثر ہے۔ اگر چین، یورپی یونین اور میکسیکو جیسی بڑی معیشتوں کو امریکہ کی منڈی تک رسائی ٹیرف کے باعث محدود ہو جائے تو ان کی برآمدی آمدنی میں کمی واقع ہو گی۔

یہ کمی ان ممالک کی مجموعی معاشی پیداوار اور خریداری کی طاقت کو متاثر کر سکتی ہے جس کے نتیجے میں وہ ترقی پذیر ممالک سے درآمدات کم کر سکتے ہیں یا جوابی ٹیرف نافذ کر سکتے ہیں۔

ایسے ممالک جیسے پاکستان، جو ٹیکسٹائل اور صارفین کی دیگر اشیاء برآمد کرتے ہیں، ان مارکیٹوں میں طلب کی اس ثانوی کمی کا بھی سامنا کریں گے۔ عالمی تجارت کی باہم جڑے انداز کے باعث پاکستان نہ صرف واشنگٹن کی براہِ راست پالیسی تبدیلیوں کا شکار ہے، بلکہ ان پالیسیوں سے پیدا ہونے والے بین الاقوامی جھٹکوں کی زد میں بھی آتا ہے۔

اس تمام صورتحال کی بنیادی وجہ پاکستان میں پیداواری لاگت کا غیر معمولی طور پر زیادہ ہونا ہے۔ مہنگی توانائی، غیر مستحکم بجلی و گیس کی فراہمی، پانی کی قیمت اور غیر مؤثر بنیادی ڈھانچہ پیداواری لاگت کو بڑھاتے ہیں، جس کے نتیجے میں چین اور بنگلہ دیش جیسے حریف ممالک کو واضح برتری حاصل ہو جاتی ہے۔

چین، مثال کے طور پر، اپنی برآمدی صنعتوں — جن میں ٹیکسٹائل اور لائٹ انجینئرنگ شامل ہیں — کو بھاری سبسڈی فراہم کرتا ہے۔ یہاں تک کہ ویتنام اور کمبوڈیا جیسے چھوٹے مگر مؤثر پیداواری ممالک بھی امریکی خریداروں کو کم قیمت پر متبادل مصنوعات فراہم کرتے ہیں۔

یہ ممالک، جن کا پالیسی ماحول نسبتاً مستحکم ہے اور جہاں تجارتی سہولیات زیادہ مؤثر ہیں، ممکنہ طور پر امریکی منڈی میں پاکستان کی جگہ لے سکتے ہیں، خاص طور پر جب ٹیرف کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات مالی لحاظ سے مسابقت سے باہر ہو جائیں۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے میکرو اکنامک ڈیٹا کے مطابق، 2023 میں پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) تقریباً 338.37 ارب ڈالر تھی۔ اس میں ٹیکسٹائل کا حصہ تقریباً 8.5 فیصد تھا اور یہ شعبہ قومی لیبر فورس کے تقریباً 30 فیصد — یعنی لگ بھگ 1 کروڑ 68 لاکھ افراد — کو روزگار فراہم کرتا ہے۔ اس شعبے پر کسی بھی قسم کا جھٹکا صرف تجارتی نقصان نہیں بلکہ قومی معیشت کے لیے ایک ہنگامی صورتحال بن سکتا ہے۔

برآمدی آمدنی میں 700 ملین ڈالر تک کی ممکنہ کمی پاکستان کی مجموعی برآمدات میں تقریباً 2 فیصد کی کمی کے مترادف ہے اور بالواسطہ طور پر جی ڈی پی میں 0.5 سے 0.7 فیصد تک سکڑاؤ کا باعث بن سکتی ہے، جو کثیر جہتی اثرات اور نچلی سطح کے معاشی دھاروں پر منحصر ہے۔

دسمبر 2024 تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر صرف 16.41 ارب ڈالر رہ گئے تھے، جن میں سے بڑی مقدار یا تو قرض کی صورت میں حاصل کی گئی تھی یا بیرونی قرضوں کے بدلے ضمانت کے طور پر رکھی گئی تھی۔ اس صورتحال نے پاکستان کو برآمدات سے حاصل ہونے والے ڈالرز میں کسی بھی ممکنہ کمی کے خلاف نہایت غیر محفوظ بنا دیا ہے۔ زرمبادلہ کی یہ کمی ملکی مالیاتی نظام کو سخت متاثر کرتی ہے، جس کی وجہ سے خوراک اور توانائی جیسی ضروری اشیاء کی درآمد کے لیے ادائیگی کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، پاکستانی روپے کی مزید قدر میں کمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے جو پہلے ہی عوام کو شدید متاثر کر رہا ہے۔

برآمدات میں پیدا ہونے والا جھٹکا غربت کم کرنے کی کوششوں کے لیے خاص طور پر نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ 2024 میں قومی غربت کی شرح بڑھ کر 25.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے — جو سات فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے — اور اس کے نتیجے میں تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ مزید افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔ ٹیکسٹائل اور مینوفیکچرنگ جیسے برآمدات پر مبنی شعبوں میں ملازمتوں کا خاتمہ، جو عموماً دیہی اور نیم شہری علاقوں کے کم ہنر یافتہ مزدوروں کو روزگار فراہم کرتے ہیں، اس بحران کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ متوسط طبقہ – جو آبادی کا تقریباً 35 فیصد ہے اور اس کا انحصار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور برآمدات سے منسلک صنعتوں پر ہوتا ہے اب شدید دباؤ کا شکار ہے۔ برآمدی آرڈرز میں کمی کے باعث کمپنیاں ملازمین کو فارغ کر رہی ہیں، توسیعی منصوبے روک دیے گئے ہیں اور تنخواہیں منجمد کی جا رہی ہیں۔ اس کا نتیجے میں متوسط طبقے کی مالی حالت سکڑنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی کی راہوں میں رکاوٹ اور صارفین کے اعتماد میں کمی کی صورت میں نکل رہا ہے۔

معاشی سکڑاؤ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سماجی اثرات نہایت سنگین اور دُور رس ہیں۔ غربت اور بیروزگاری میں اضافہ نہ صرف سماجی بے چینی، جرائم اور سیاسی عدم استحکام کے خطرات کو بڑھا رہا ہے بلکہ ریاستی نظم و نسق کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج بن رہا ہے۔

سبسڈی والی خدمات کی طلب میں اضافے کے ساتھ حکومت — جو پہلے ہی مالی طور پر دباؤ کا شکار ہے — ممکنہ طور پر غیر پائیدار قرضوں، سخت بچتی پالیسیوں یا آئی ایم ایف پر مزید انحصار کی طرف رجوع کرے گی جس سے قومی پالیسی خودمختاری مزید متاثر ہو سکتی ہے۔

ٹیکسٹائل کے شعبے میں ملازمتوں کا خاتمہ سب سے زیادہ اثر انداز ہو گا اور اس کا بڑا بوجھ خواتین پر پڑے گا جو کم آمدنی والے گھرانوں میں اکثر کفالت کرتی ہیں۔ اس سے نہ صرف صنفی مساوات، بلکہ تعلیم اور بچوں کی فلاح کے شعبوں میں حاصل کی گئی پیش رفت کو بھی شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔

اسی طرح، ٹرانسپورٹ، گودام داری اور خام مال کی تجارت جیسے منسلک چھوٹے کاروبار بھی متاثر ہوں گے، جب کہ کپاس کی طلب میں کمی کے باعث زراعت تک اس کے منفی اثرات پہنچنے کا قوی امکان ہے۔

یہ مسلسل بحران پاکستان کے برآمداتی ماڈل میں انتہائی ساختی نقائص کو ظاہر کرتا ہے جو کم قیمت والی اشیاء اور محدود تجارتی شراکت داروں پر زیادہ انحصار کرنے کی وجہ سے ہیں۔ اگر برآمدات کی تنوع، پیداواری لاگت میں کمی، بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری اور جارحانہ تجارتی سفارت کاری کے لیے فوری اصلاحات نہ کی گئیں تو پاکستان کو طویل عرصے تک اقتصادی پسماندگی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

پاکستان کو اس وقت تین اہم حکمت عملیوں کی ضرورت ہے: پہلی، امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مضبوط کرنا تاکہ ٹیرف میں کمی یا چھوٹ ، خاص طور پر ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کی کیٹیگریز کے لیے، حاصل کی جا سکے۔

دوسری، پیداواری لاگت کو کم کرنے، کاروبار کرنے میں آسانی اور اپنی برآمدات کے لیے سبسڈیز متعارف کرانے کے لیے فوری اصلاحات کا پیکج تیار کرنا۔ تیسری، برآمدی منڈیوں کی تنوع کی طرف تیزی سے قدم بڑھانا، خاص طور پر افریقہ، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں، جہاں درمیانی قیمت والی ٹیکسٹائل اور اشیاء کی مانگ بڑھ رہی ہے۔

اختتاماً، ٹرمپ کی ٹیرف جنگ امریکہ کی عالمی تجارت کو دوبارہ ترتیب دینے کی ایک جارحانہ کوشش ہو سکتی ہے، مگر پاکستان جیسے ممالک پر اس کے ضمنی نقصان کو خطرناک حد تک کم سمجھا جا رہا ہے۔

پاکستان کی برآمدات میں کمی شاید امریکہ کی معیشت کو متاثر نہ کرے، مگر یہ پاکستان کو مزید معاشی مشکلات میں دھکیل سکتی ہے۔ اس کا نقصان صرف ضائع ہونے والے ڈالرز میں نہیں، بلکہ نوکریوں، امیدوں اور مستقبل میں بھی نظر آئے گا۔