Business Recorder - Pakistan

کمشنر کراچی اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم
کراچی میں گڈزٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

آج نیوز کے مطابق 4 روز سے جاری ہڑتال کے خاتمے کا فیصلہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد کیا گیا۔

کمشنر کراچی نے ٹرانسپورٹرز کو اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنانے کے لیے 6 ماہ کی مہلت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یاد ہے کہ  کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو تصدیق کی تھی کہ ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن (ٹی جی اے) نے سندھ حکومت کے ساتھ گاڑیوں کی فٹنس پر بڑھتے ہوئے اختلافات کیخلاف ہڑتال کی ۔

کراچی کی دو بندرگاہوں پر 4 روز سے ہڑتال جاری تھی جس کے باعث کنٹینرز میں موجود خراب ہونے والی اشیاء کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ  گیا تھا جبکہ سامان پر امریکی ڈالر میں ڈیمرج چارجز کا خطرہ بھی منڈلا رہا تھا۔

ہفتہ کو گڈز ٹرانسپورٹرز نے  کمشنر سے کامیاب مذاکرات کیے جس کے بعد انہوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مذاکرات کے دوران یہ طے پایا کہ ٹرانسپورٹرز بتدریج اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنائیں گے اور آئندہ چھ ماہ کے اندر تمام گاڑیاں مکمل طور پر قواعد و ضوابط کے مطابق ہوں گی — جو کہ ٹرانسپورٹرز گروپ الائنس (ٹی جی اے) کا ایک اہم مطالبہ تھا۔

ہڑتال کے خاتمے کے بعد ہفتے کو کراچی کی بندرگاہوں پر تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں جس سے درآمدوبرآمدی عمل میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں۔

واضح رہے کہ کراچی چیمبر کے صدر محمد جاوید بلوانی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر ہڑتال کے حل کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ بھی کیا تھا۔