Business Recorder - Business & Finance

ڈسکوز کی نجکاری: حکومت نجی شعبے کی شرکت کے لیے ٹرانزیکشن کمیٹی بنائے گی
نجکاری کمیشن (پی سی) بورڈ نے جمعہ کے روز ریاستی زیر ملکیت بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں نجی شعبے کی شمولیت کے لیے ایک ٹرانزیکشن کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔

وزارتِ نجکاری کے مطابق، یہ فیصلہ نجکاری کمیشن بورڈ کے 233ویں اجلاس میں کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بورڈ نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) میں نجی شعبے کو شامل کرنے کیلئے ٹرانزیکشن کمیٹی کی منظوری دی۔

حکومت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری پر غور کر رہی ہے جس کی کئی باہم وجوہات ہیں — جن میں معاشی مشکلات، توانائی کے شعبے میں غیر مؤثر نظام اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں جیسے کہ آئی ایم ایف کا دباؤ شامل ہے۔

تاہم شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں 30 ارب روپے کی نجکاری کا ہدف مقرر کرنے کے باوجود اب تک کسی بھی ادارے کی نجکاری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

رواں سال جنوری میں بزنس ریکارڈر نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کو بیک وقت دو آپشنز پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی جس میں ڈسکوز کو صوبائی تحویل میں دینا یا اس کی نجکاری شامل تھی۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ کہ ٹرانزیکشنز ترقیاتی شراکت داروں سے کیے گئے وعدوں کے مطابق ہوں۔

بعد ازاں فروری میں وزارتی کمیٹی نے ڈسکوز کو نجی شعبے کو فروخت کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے صوبوں میں منتقل کرنے سے مسئلہ وفاق سے صوبائی حکومتوں کو منتقل ہوگا۔

ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ گزشتہ ماہ (مارچ) مالیاتی مشیروں نے پاور ڈویژن اور نجکاری کمیشن کو تین ڈسکوز میں نجی شعبے کی شرکت پر بریفنگ دی تھی۔

جمعہ کے اجلاس میں پی سی بورڈ نے روزویلٹ ہوٹل کارپوریشن (آر ایچ سی) کی نجکاری کے لیے جونز لینگ لاسال امیریکاز (جے ایل ایل) کی جانب سے تجویز کردہ مختلف نکات پر بات کی اور ان میں سے بہترین تجویز کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو پیش کرنے کے لیے حتمی طور پر منتخب کی گئی۔

وزارت نجکاری کے مطابق بورڈ نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل) کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے بولی کے عمل کو ”بولیاں زیادہ ہونے کی وجہ سے“ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اور مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کے لیے دوبارہ اشتہار دینے کی ہدایت کی۔