Business Recorder - Business & Finance

کارگو تھروپٹ چارجز: اسلام آباد ائرپورٹ نے مارچ میں 72.3 ملین جمع کیے
پاکستان ائر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ (آئی آئی اے پی) نے مارچ 2025 کے دوران کارگو تھروپٹ چارجز (سی ٹی سی) کی مد میں ریکارڈ 72.3 ملین روپے جمع کیے۔

پی اے اے نے ایک بیان میں کہا کہ مارچ میں ہونے والی وصولی نومبر 2021 کے بعد سب سے زیادہ رہی، جب 49 ملین روپے وصول کیے گئے تھے۔

یہ بڑھتی ہوئی وصولی کا رجحان میسرز ایس ایف کارگو کی جانب سے درآمدی کارگو کے لیے مخصوص پروازوں کے آغاز سے منسوب کیا گیا ہے جو بی 757-200 طیارے کے ذریعے پرواز نمبرز 03-233/234 کے تحت اُرمچی-اسلام آباد-اُرمچی (یو آر سی-آئی ایس بی-یو آر سی) روٹ پر آپریٹ کی جارہی ہیں۔

ایس ایف کارگو نے گزشتہ ماہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر باقاعدہ طور پر اپنی پروازوں کا آغاز کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کارگو سروس کا آغاز فی پرواز تقریباً 22,775 کلوگرام کارگو کے ساتھ ہوا، اور یہ فی الحال ہفتے میں دو بار، منگل اور جمعہ کو، صبح 11:30 بجے کے قریب اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔ ائرلائن مستقبل قریب میں اس فریکوئنسی کو ہفتے میں چار پروازوں تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔