Business Recorder - Pakistan

پاکستان اور ہنگری کا پاکستانی سفارتی پاسپورٹ کیلئے ویزا کی شرط ختم کرنے پر اتفاق
پاکستان اور ہنگری کے درمیان پاکستانی سفارتی پاسپورٹ کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔

اس بات کا اعلان وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 17 کاروباری شخصیات اور کمپنیوں پر مشتمل ایک وفد بھی دورے کے دوران ان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم، زراعت، فوڈ سیکیورٹی، میڈیکل سائنس، واٹر مینجمنٹ اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں دوگنا اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہنگری پاکستان کو قابل اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہنگری کی کمپنیوں نے پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی اور واٹر مینجمنٹ کے منصوبے کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔

اپنے خطاب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے ہنگری کے وزیر خارجہ کو علاقائی امور بشمول جموں و کشمیر کے تنازع پر پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اس کے حل کی وکالت کی۔

اسحاق ڈار نے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کی ترقی میں ہنگری کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ امن، ترقی اور کثیر الجہتی تعاون کے لئے باہمی عزم کی بنیاد پر یہ شراکت داری آگے بڑھتی رہے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیجارتو آج صبح اسلام آباد پہنچے جہاں ایڈیشنل سیکرٹری یورپ محمد ایوب، ہنگری کے سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستان میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لئے سیجارتو کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کاروباری وفد بھی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ سیجارتو کا یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے جس کا مقصد دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جو باقاعدگی سے اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر یکساں خیالات کی وجہ سے مضبوط ہوئے ہیں۔

یہ سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کا 60 واں سال ہے۔

مضبوط دوطرفہ تعلقات کی ایک اہم علامت ہنگری کی تیل اور گیس کمپنی ایم او ایل کی 1999 سے پاکستان میں کامیاب سرمایہ کاری ہے۔